بالی ووڈ ایکشن ہیروز اکشے کمار اور ٹائیگر شروف ایک ساتھ ایکشن فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں جس کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 10, 2022, 11:04 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ ایکشن ہیروز اکشے کمار اور ٹائیگر شروف ایک ساتھ ایکشن فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں جس کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
بالی ووڈ ایکشن ہیروز اکشے کمار اور ٹائیگر شروف ایک ساتھ ایکشن فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں جس کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ آئندہ برس کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ فلمساز نے اس فلم کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے مداحوں نے خوب پسند کیا۔ دوسری جانب بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے بھی انسٹاگرام پر اس کا ٹیزر شیئر کیا۔انہوں نے ساتھ میں دلچسپ تحریر لکھی اور کہا’’جس سال تم نے دنیا میں ڈیبیو کیا تھا، اس سال میں نے فلموں میں ڈیبیو کیا، پھر بھی مقابلہ کروگے چھوٹے میاں؟‘‘ ادھر ٹائیگر شروف نے بھی اس کا ٹیزر شیئر کیا اور لکھا ’’ڈبل ایکشن، ڈبل دھماکہ ۔‘‘فلم سے متعلق یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ فلم `چھوٹے میاں بڑے میاں میں شردھا کپور بھی نظر آئیں گی۔