عامر خان بالی ووڈ کے اہم ترین اداکاروں میں شامل ہیں اوران کے مداحوں کی تعداد لاکھوں بلکہ کروڑوں میںہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ خود عامر خان کس کے مداح ہیں۔
EPAPER
Updated: March 19, 2025, 10:16 AM IST | Mumabi
عامر خان بالی ووڈ کے اہم ترین اداکاروں میں شامل ہیں اوران کے مداحوں کی تعداد لاکھوں بلکہ کروڑوں میںہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ خود عامر خان کس کے مداح ہیں۔
عامر خان بالی ووڈ کے اہم ترین اداکاروں میں شامل ہیں اوران کے مداحوں کی تعداد لاکھوں بلکہ کروڑوں میںہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ خود عامر خان کس کے مداح ہیں۔ عامر خان اداکارہ کاجول کے بڑے مداحوں میں شامل ہیں۔ جب فلم فنا کے لیے مرکزی اداکارہ کی تلاش کی جارہی تھی اس وقت جب عامرسے فلم کی ہیروئن کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کاجول، کاجول اور کاجول۔ کاجول نے اس فلم سے واپسی کی۔واضح رہے کہ کاجول نے اپنے کرئیرکاآغاز ۱۹۹۲ءمیںفلم بےخودی سے کیا تھا۔وہ ۱۹۹۷ءکی فلم گپت میں منفی کردار میں نظر آئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے پیار کیا تو ڈرنا کیا، دل والے دلہنیا لےجائیں گے، کبھی خوشی کبھی غم، ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں، کرن ارجن، بازیگر، مائی نیم از خان، فنا جیسی کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا ہے۔