حال ہی میں ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی اداکارہ امریتا راؤ نے اپنے بیٹے کا نام ’ویر‘ رکھا ہے۔
EPAPER
Updated: November 07, 2020, 4:02 AM IST | Mumbai
حال ہی میں ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی اداکارہ امریتا راؤ نے اپنے بیٹے کا نام ’ویر‘ رکھا ہے۔
حال ہی میں ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی اداکارہ امریتا راؤ نے اپنے بیٹے کا نام ’ویر‘ رکھا ہے۔اس حوالے سے امریتا راؤ کے شوہر انمول نے ٹویٹر پر والدین اور اولاد کے خوبصورت رشتے کو بیان کرتی ہوئی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں امریتا راؤ اور اُن کے شوہر نے اپنے بیٹے کا ننھا سا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انمول نے لکھا کہ’ ’ہماری دُنیا، ہمارے بیٹے ’ویر‘ سے ملاقات کیجئے ۔‘‘امریتا راؤ کے شوہر نے بیٹے کی پیدائش پر شکر ادا کرتے ہوئے پیغام کے آخر میں اپنا اور اہلیہ کا نام بھی لکھا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم ’میں ہوں نا‘ میں جاندار اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ امریتا راؤ اور انمول نے ۷؍ سال کی طویل دوستی کے بعد۴؍ سال قبل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔اداکارہ ۲۰۱۶ءمیں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور اب ۴؍سال کے بعد اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔