• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اداکارہ سونالی بیندرے نے ۴۵؍ ویں سالگرہ منائی

Updated: January 02, 2020, 3:42 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سونالی بیندرے بدھ کو۴۵؍برس کی ہوگئیں۔ یکم جنوری۱۹۷۵ءکو ممبئی میںپیدا ہونے والی سونالی بیندرے نے اپنے کرئیر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی۔

سونالی بیندرے اپنے اہل خانہ کےساتھ
سونالی بیندرے اپنے اہل خانہ کےساتھ

  ممبئی : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سونالی بیندرے بدھ کو۴۵؍برس کی ہوگئیں۔ یکم جنوری۱۹۷۵ءکو ممبئی میں پیدا ہونے والی سونالی بیندرے نے اپنے کرئیر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی۔ انہوں نے بطور اداکارہ اپنےکرئیرکاآغاز ۱۹۹۴ءمیں ریلیز فلم ’آگ‘ سے کیا تھا جس میں ان کے اپوزٹ گووندا تھے۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی لیکن سونالی کو اس فلم کے لئے فلم فیئر کے نیو فیس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ۱۹۹۶ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’دل جلے‘ سونالی کے کرئیرکی پہلی سپرہٹ فلم ثابت ہوئی۔ وہ بالی ووڈ کی ان چنندہ اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے خان تری مورتی کےساتھ کام کیا ہے۔ شاہ رخ خانکے ساتھ ’انگلش بابو دیسی میم‘ اور ڈپلیکیٹ سلمان خان کے ساتھ ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ اور عامرخان کے ساتھ فلم’سرفروش‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ۲۰۰۲ء میں فلمساز گولڈی بہل سے شادی کرنے کے بعد سونالی بیندرے نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا تھا۔ انہوں نے ۲۰۱۳ءمیں فلم ’ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی‘ سےکم بیک کیاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK