• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے شادی کرلی

Updated: September 16, 2024, 1:57 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اورسدھارتھ نے مندر میں اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

Aditi Rao Hydari And Siddharth Got Married. Photo: INN
ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے شادی کرلی۔ تصویر : آئی این این

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے مندر میں اپنی  شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئرکرتے ہوئے شادی کی تصدیق کی ہے۔جوڑے نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ پوسٹ میں اپنی شادی کا اعلان کیا۔ ساؤ تھ اور بالی ووڈ کے مقبول اداکار ہونے کے باوجود وہ اپنی شادی کو خفیہ رکھنے میں کامیاب رہے۔ 
تصاویر شیئر کرتے ہوئے ادیتی نے لکھا کہ’’تم میرے سورج، میرے چاند اور میرے تمام ستارے ہو۔ ہمیشہ کیلئے سول میٹ ہونے کیلئے۔ کبھی بڑے نہ ہونے کیلئے۔ دائمی محبت کیلئے۔ مسز اینڈ مسٹر ادو سدھو۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari)

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari)

ادیتی اور سدھارتھ نے قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھتے ہوئے نہایت سادہ تقریب کا انعقاد کیا۔ ان کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی۔ ادیتی نےخاکستری ساڑھی کے ساتھ روایتی سونے کے زیورات پہنے ہوئے تھے جو ان کی ساڑھی کے بارڈر سے میچ ہوتے تھے، جبکہ سدھارتھ سفید کرتہ پاجامہ میں ملبوس تھے۔

بتا دیں کہ ادیتی اور سدھارتھ نے ۲۰۲۱ء کی فلم `مہا سمندرم ‘ میں ایک ساتھ کام کیاتھا۔ تاہم، دونوں نے اپنے تعلقات کو ہمیشہ عوام کی نظروں سے دور رکھا۔ 
ادیتی ۲۸؍اکتوبر ۱۹۸۶ءکو حیدرآباد، آندھرا پردیش میں پیدا ہوئیں۔ وہ انجینئر احسن حیدری اور گلوکار ودیا راؤ کی بیٹی ہیں۔ ادیتی کے والد سلیمانی بوہرا مسلمان تھے جبکہ ان کی والدہ بدھ مت کی پیروکار ہیں ۔ ادیتی کی نانی حیدرآباد میں ودیارنیا ہائی اسکول کی بانی اور پبلشنگ ہاؤس اورینٹ بلیکسوان کی چیئرپرسن تھیں۔ ادیتی نے پہلے اداکار ستیہ دیپ مشرا سے شادی کی تھی، جنہوں نے حال ہی میں فیشن ڈیزائنر مسابا کے ساتھ شادی کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK