• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ادیتی کا نیا لُک گایتری دیوی کی یاد دلاتاہے

Updated: May 12, 2022, 12:11 PM IST | Agency | Mumbai

مقبول اداکارہ  ادیتی راؤ حیدری کو ان کے ہنراور فلموں کے محتاط انتخاب کیلئے جانا جاتاہے۔

Aditi Rao Hydari.Picture:INN
ادیتی راؤ حیدری نئے لُک میں ۔ تصویر: آئی این این

مقبول اداکارہ  ادیتی راؤ حیدری کو ان کے ہنراور فلموں کے محتاط انتخاب کیلئے جانا جاتاہے۔ اب وہ جلد ہی نئے روپ میں نظرآنے والی ہیں اور بالی ووڈ کو ماضی کے دور میں لے جائے گا۔ وہ پیریڈ ڈرامہ جُبلی میں نئے روپ میں نظر آنے والی ہیں جو گایتری دیوی کی یادتازہ کرتاہے۔ فلم کے اعلان کے موقع پر  ادیتی راؤ حیدری نے پرانے طرز کی سیاہ ساڑھی پہنی تھی جس میں وہ بہت خوبصورت نظرآرہی تھیں۔ ان کے کلاس کی تعریف کی جارہی تھی اور ان کا نیا لُک جئے پور کی تیسری مہارانی گایتری دیوی سے مماثلت رکھتا تھا۔ ذرائع نے  انکشاف کیاکہ ’’ادیتی کا فون بج رہا تھا اور سبھی ان کے لُک کی تعریف کررہے تھے۔ ہر کوئی کہہ رہا تھا کہ وہ گایتری دیوی کی طرح نظرآرہی ہیں۔‘‘  وکرمادتیہ موٹوانی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ادیتی راؤ حیدری کے ساتھ پروسینجیت چٹرجی، اپارشکتی کھرانہ اور وامیقا گابی بھی نظر آئیں گی۔ اسکرپٹ رائٹراتل سبھروال کی تحریر کردہ جُبلی آزاد ہندوستان کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK