• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فُکرے۳؍ اور `دی ویکسین وار کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز

Updated: September 25, 2023, 10:07 AM IST | Agency | Mumbai

’فُکرے ۳‘ اور’دی ویکسین وار‘ کی ایڈوانس بکنگ اتوار سے شروع ہوگئی۔ دونوں ہندی فلمیں ۲۸؍ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہیں۔

Fukrey 3`.Photo. INN
فُکرے۳؍۔ تصویر:آئی این این

’فُکرے ۳‘ اور’دی ویکسین وار‘ کی ایڈوانس بکنگ اتوار سے شروع ہوگئی۔ دونوں ہندی فلمیں ۲۸؍ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہیں۔’فُکرے۳‘، کامیڈی فرنچائز کی تیسری قسط ہے اور اسے مریگھ دیپ سنگھ لامبا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے فرحان اختر اور رتیش سدھوانی نے پروڈیوس کیا ہے۔اس کامیڈی فلم کی ایڈوانس بکنگ اب شروع ہو گئی ہے۔ اس کے پروڈکشن ہاؤس نے اپنے انسٹا گرام پیج پر اس کی اطلاع دی ہے۔ 
 وویک اگنی ہوتری کی ہدایتکاری میں بننے والی ’دی ویکسین وار‘، ہندوستانی سائنسدانوں کی سچی کہانی،کووڈ۱۹؍ وبائی امراض کے خلاف ان کی لڑائی اور کس طرح انہوں نے ہندوستان اور دنیا کیلئے ایک سستی ویکسین تیار کی، پر مبنی ہے۔ اسے پلوی جوشی نے پروڈیوس کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK