انوراگ کشیپ کی ہدایتکاری میں بنی پہلی فلم ’’پانچ‘‘ متعدد وجوہات کے سبب سنیماگھروں میں ریلیز نہیں ہوسکی تھی۔ تاہم، اسے اب ۲۲؍ سال بعد ۲۰۲۵ء میں ریلیز کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: November 25, 2024, 10:06 PM IST | Mumbai
انوراگ کشیپ کی ہدایتکاری میں بنی پہلی فلم ’’پانچ‘‘ متعدد وجوہات کے سبب سنیماگھروں میں ریلیز نہیں ہوسکی تھی۔ تاہم، اسے اب ۲۲؍ سال بعد ۲۰۲۵ء میں ریلیز کیا جائے گا۔
۲۰۰۰ء کی دہائی میں انوراگ کشیپ نے اپنی فلم ’’پانچ‘‘ سے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔ اس میں کے کے مینن، آدتیہ سریواستو، وجے موریہ، جوئے فرنانڈیز ، اور تیجسوینی کولہاپورے نے اداکاری کی تھی۔ یہ فلم پونے میں ۷۶ء کے جوشی ابھیانکر کے سلسلہ وار قتل سے متاثر تھی۔ سی بی ایف سی نے اس فلم کے کئی مناظر حذف کرنے کا حکم دیا تھا۔ لیکن انوراگ کشیپ اسے بغیر سینسر کئے ریلیز کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہ مناظر فلم کیلئے اہم تھے۔ سرٹیفکیٹ نہ ملنے سے فلم ریلیز نہیں ہوسکی۔ یہ کسی ڈجیٹل پلیٹ فارم یا اوٹی ٹی پر بھی ریلیز نہیں ہوئی۔ تاہم، گزشتہ برسوں کے دوران، اسے بین الاقوامی سطح پر کئی فلمی میلوں میں دکھایا گیا ہے جسے ناقدین اور ناظرین کی جانب سے پذیرائی ملی۔
یہ بھی پڑھئے: ہماچل پردیش: کشمیری تاجروں کو ہراساں کرکے`جئے شری رام` کا نعرہ لگانے کا مطالبہ
اگرچہ یہ فلم ہندوستان میں باضابطہ طور پر ریلیز نہیں ہو سکی، لیکن اس کا پرنٹ پائریٹڈ سائٹس پر دستیاب ہے۔لیکن، اب ۲۲؍ سال بعد، یہ فلم بالآخر تھیٹر میں ریلیز ہو رہی ہے۔ حال ہی میں، اجے دیوگن اور انیس بزمی کی طویل عرصے سے تاخیر کا شکار فلم ’’نام‘‘ آخرکار دو دہائیوں کے بعد سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ’’پانچ‘‘ کبھی ہندوستان میں بڑی اسکرین پر ریلیز ہوگی، اس کے پروڈیوسر توتو شرما نے بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایا کہ ’’پانچ‘‘ یقینی طور پر اگلے سال آنے والی ہے۔ میں اسے چھ ماہ کے اندر سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ فلم پر پابندی لگا دی گئی تھی اور نگیٹیو کافی خراب ہوگئے ہیں۔
. @anuragkashyap72’s directorial debut #Paanch will FINALLY release in cinemas next year. Producer #TutuSharma confirms. The process of restoring has already started. @kaykaymenon02 @TejuKolhapure #AdityaSrivastava @urfvijaymaurya #JoyFernandes @SaxenaSharat @realvijayraaz pic.twitter.com/BoDAzvK7nz
— CinemaRare (@CinemaRareIN) November 25, 2024
ان کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ جیسے ہی یہ تیار ہوگا، ہم ’’پانچ‘‘ کو ریلیز کر دیں گے۔‘‘ اس کے بعد ان سے سی بی ایف سی کے مسائل کے بارے میں پوچھا گیا تو شرما نے واضح کیا، ’’مسائل حل ہو گئے تھے۔ لیکن پھر بھی کچھ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے فلم ریلیز نہیں ہوسکی۔ مگر اب پرانی فلمیں اور ری ریلیز کا دور ہے اس لئے امید ہے کہ اس فلم کے ناظرین بھی اسے دیکھیں گے۔ ‘‘