• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

؍۳۲؍سال بعد ریوتی اور سلمان ایک ساتھ 

Updated: November 30, 2022, 12:49 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے بھائی جان اداکار سلمان خان اور ریوتی ۳۲؍ سال کے بعد ایک بار پھر فلم ’ٹائیگر ۳‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

Salman Khan and Revathi, Kajol .Picture:INN
کاجول، ریوتی اور سلمان خان ۔ تصویر :آئی این این

بالی ووڈ کے بھائی جان اداکار سلمان خان اور ریوتی ۳۲؍ سال کے بعد ایک بار پھر فلم ’ٹائیگر ۳‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ریئلیٹی شو بگ باس۱۶؍ کی گزشتہ قسط میں ریوتی نے اپنی آنے والی فلم ’سلام وینکی‘ کی تشہیر کیلئے کاجول کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی تھی۔اسی شو کے دوران سلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں فلم ٹائیگر ۳؍ میں ۳۲؍سال کے بعد ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے، جس میں کترینہ کیف بھی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل۱۹۹۱ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’لَو‘ میں سلمان خان اور ریوتی کی جوڑی بہت مقبول ہوئی تھی۔یاد رہے کہ سلام وینکی کے ڈائریکٹر کے مطابق ریوتی ٹائیگر ۳؍ میں گریش کرناڈ کی جگہ را چیف کی حیثیت سے نظر آئیں گی۔’ ٹائیگر ۳‘میں عمران ہاشمی  ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم میں ریدھی ڈوگرا بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان فلم میں پٹھان کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ منیش شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم۲۰۲۳ء کی عید پر ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK