• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دو ہفتوں کی پابندی کے بعد ’دی بیٹ مین‘ کی شوٹنگ دوبارہ شروع

Updated: September 19, 2020, 3:08 AM IST | Los Angeles

ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ’دی بیٹ مین‘ کے مرکزی اداکار رابرٹ پیٹنسن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد فلم کی شوٹنگ۲؍ ہفتے کی رُکنے کے بعد بحال ہوگئی۔

Robert Pattinson. Photo: INN
رابرٹ پیٹنسن۔ تصویر: آئی این این

ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ’دی بیٹ مین‘ کے مرکزی اداکار رابرٹ پیٹنسن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد فلم کی شوٹنگ۲؍ ہفتے کی رُکنے کے بعد بحال ہوگئی۔ خیال رہے کہ فلم اسٹوڈیو وارنر بروس نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے فرد کا نام نہیں بتایا تھا تاہم ورائٹی، ہالی ووڈ رپورٹر اور وینیٹی فیئر نے تمام ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس فرد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ رابرٹ پیٹنسن ہیں ۔یہ واضح نہیں تھا کہ اداکار میں عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی علامات کس حد تک ظاہر ہوئیں ۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلم اسٹوڈیو وارنر بروس نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک رکن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد روکی گئی شوٹنگ ۲؍ہفتے بعد دوبارہ شروع ہوگئی۔
 وارنر بروس کے نمائندے نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی قرنطینہ احتیاطی تدابیر کے بعد برطانیہ میں ’دی بیٹ مین‘ کی فلمبندی بحال ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ مارچ کے وسط میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے نتیجے میں شوٹنگ روکنے کے بعد لندن کے شمالی علاقے میں شروع ہونے والی ’دی بیٹ مین‘ کی شوٹنگ کو صرف ۳؍ دن کے بعد روک دیا گیا تھا۔ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں درجنوں فلموں اور ٹی وی شوز کی شوٹنگ تعطل کا شکار ہوچکی ہے۔
 ہالی ووڈ ٹریڈ آؤٹ لیٹس کے مطابق رابرٹ پیٹنسن کی فلم میں تقریباً ۳؍ ماہ کی شوٹنگ کا عمل باقی ہے۔گزشتہ دنوں فلم دی بیٹ مین کا پہلا آفیشل ٹیزر ٹریلر جاری ہوا تھا، جس میں رابرٹ پیٹنسن کو مختلف کاسٹیوم والے بیٹ مین کے طور پر دکھایا گیا تھا۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ رابرٹ سپر ہیرو جاسوس فلم میں بیٹ مین کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے، اس سے قبل بیٹ مین سیریز فلموں میں مرکزی کردار کرسٹین بیل، بین ایفلک اور مائیکل کیوٹن ادا کرتے آئے تھے۔بیٹ مین کے سائنس فکشن کامک کردار کو۱۹۳۹ء میں تخلیق کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے صرف کتابوں میں شامل کیا گیا تھا، جس کے بعد اس پر ٹی وی سیریز بنائی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK