• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ماں بننے کے بعد انوشکا شرما کا وراٹ کوہلی کے ساتھ پہلا اشتہارجاری

Updated: February 01, 2021, 11:40 AM IST | Agency | Mumbai

ماں بننے کے بعد اداکارہ انوشکا شرماپہلی بار ایک اشتہارمیں نظر آئیں۔اس اشتہار میں انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کے بیچ لاجواب بانڈنگ نظر آتی ہے۔ ویروشکا نے یہ اشتہار شیام اسٹیل کمپنی کے لئے کیا ہے۔

Anushka Sharma and Virat Kohli can be seen together in the advertisement of `Shyam Steel`.Picture :INN
انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی ’شیام اسٹیل‘کے اشتہار میں ایک ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر :آئی این این

 ماں بننے کے بعد اداکارہ انوشکا شرماپہلی بار ایک اشتہارمیں نظر آئیں۔اس اشتہار میں انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کے بیچ لاجواب بانڈنگ نظر آتی ہے۔ ویروشکا نے یہ اشتہار شیام اسٹیل کمپنی کے لئے کیا ہے۔ اس میں دونوں اپنی ٹریول پلاننگ کے بارے میں بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔۱۱؍جنوری کوبیٹی کو جنم دینےکےبعد یہ پہلا موقع ہے، جب انوشکا شرما کسی اشتہار میں نظر آئیں۔ٹیلی ویژن چینلز کیلئے تیار کیا گیا یہ اشتہار فی الحال یوٹیوب پرشیئرکیا گیا ہے۔ اشتہار میں وراٹ انوشکاکی بانڈنگ کو لوگوں نے بے حد سراہا ہے۔ ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا ہے کہ حقیقی زندگی میں ، ان کا ایک دوسرے سےپیار دونوں اشتہارات میں بھی دیکھا جاتا ہے۔ اشتہارمیں وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما بستر پر لیٹے ہوئے اپنےسفری منصوبوں کے بارے میں بات کرتےہوئے دکھائی دے رہےہیں۔ اس دوران ، جہاں وراٹ کوہلی کرکٹ کی ریڈ بال کے ساتھ کھیلتے ہوئےنظر آرہےہیں، وہیں انوشکا شرما موبائل فون پر مصروف ہیں۔ انوشکا شرما نے وراٹ سے کہاکہ ہمیں بنجی جمپنگ کرنی چاہئے ، جبکہ وراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ  بیچ پر’چل‘ کرنا اچھا ہوگا۔وراٹ کی اس کاہلی پر انوشکاکہتی ہیں ، میں خود چلی جاؤں گی۔ وراٹ کا کہنا ہے ،’’میرا ایڈونچر مجھے چھوڑ کر جائےگا؟‘‘ اس پر انوشکا شرماکہتی ہیں کہ ٹھیک ہے ، ہم بنجی جمپنگ بھی کریں گے اور بیچ پر ’چل‘ بھی  کریں گے۔یہ اشتہار گزشتہ ہفتے ہی جاری کیا گیا ہے، لیکن اس کی شوٹنگ  انوشکا شرما نے پچھلے سال اگست میں حمل کااعلان کرنے سے پہلے ہی مکمل کرلی تھی۔اس سے پہلے بھی وراٹ اور انوشکا شرمابہت سارے برانڈز کے اشتہارات میں ایک ساتھ نظر آچکےہیں۔ انوشکا شرما کو پہلی بار بیٹی کو جنم دینے کے بعد وراٹ کوہلی کے ساتھ گھرسے باہر دیکھا گیا تھا۔بچی کی پیدائش سے قبل، انوشکاشرما نے ایک انٹرویو میںکہا تھا کہ وہ مئی تک کام شروع کریں گی۔انوشکانےکہا تھا کہ وہ گھریلو اور پیشہ ورانہ زندگی کو اس طرح مینج کریں گی کہ بچی کی پرورش میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK