• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھول بھلیاں۳؍ کے بعد کارتک آرین اور ترپتی ڈمری دوبارہ ساتھ نظر آئیں گے

Updated: September 15, 2024, 9:02 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کارتک آرین اور ترپتی ڈمری کی ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ اسی سال یکم نومبر کو ریلیز ہوگی۔ اس کے بعد دونوں اداکار انوراگ باسو کی ہدایتکاری میں بننے والی رومانوی فلم میں ساتھ نظر آئیں گے۔ تاہم، اس فلم کا نام ’’عاشقی‘‘ یا ’’عاشقی ۳‘‘ نہیں ہے۔

Kartik Aaryan and Tripti Dimri. Photo: INN
کارتک آرین اور ترپتی ڈمری۔ تصویر : آئی این این

کارتک آرین اور ترپتی ڈمری پہلی بار ہارر کامیڈی فلم ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ میں ساتھ نظر آئیں گے جو اسی سال یکم نومبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ تاہم، تازہ رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار انوراگ باسو کی اگلی فلم میں دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق یہ فلم ایک رومانوی ڈرامہ ہے جس کی شوٹنگ ۲۴؍ ستمبر سے شروع ہوگی۔ پنک ولا نے ذارئع کے حوالے سے بتایا کہ ’’کارتک آرین لو اسٹوریزکے مداح ہیں اور وہ انوراگ باسو کے ساتھ اس سفر کو شروع کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔ پچھلے چند ہفتوں میں اسکرپٹ پڑھنے کے کچھ سیشن پہلے ہی ہو چکے ہیں اور اداکار اب انوراگ باسو کی فلم کیلئے رومانوی کردار میں نظر آنے کیلئے تیار ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ترپتی بھی کارتک کے فلم کرنے کے متعلق پرجوش ہیں۔ 
رپورٹ کہتی ہے کہ بھوشن کمار فلم کی موسیقی کو کافی اہمیت دے رہے ہیں۔ وہ لو اسٹوریز میں موسیقی اور نغموں کی طاقت سے واقف ہیں۔ وہ کارتک آرین اور ترپتی ڈمری کیلئےکچھ سدا بہار گانے تخلیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ ہندوستان بھر میں ستمبر سے فروری تک کئی مقامات پر کی جائے گی اور اسے ۲۰۲۵ء کے اختتام تک ریلیز کیا جائے گا۔ اس سے قبل، پروڈیوسر بھوشن کمار نے زوم کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ فی الحال ’’عاشقی ۳‘‘ نہیں بنارہے ہیں۔ افواہیں تھیں کہ وہ انوراگ باسو، کارتک آرین اور ترپتی ڈمری کے ساتھ ’’عاشقی ۳‘‘ بنانے والے ہیں۔بھوشن نے مزید کہا کہ ’’ اس فلم کا نام ’’عاشقی‘‘ نہیں ہے، اور نہ ہی ’’عاشقی ۳‘‘ ہے۔ یہ ایک رومانوی فلم ہے جس کی ہدایتکاری انوراگ باسو کررہے ہیں جبکہ کارتک آرین اور ترپتی ڈمری مرکزی کردار میں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK