کرن جوہرنے تصدیق کی ہے کہ وہ کارتک آرین کے ساتھ ایک نئی رومانوی کامیڈی فلم ’’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘‘پر کام کریں گے جو فلم بینوں کو بےحد پسند آئے گی۔
EPAPER
Updated: December 26, 2024, 7:17 PM IST | Mumbai
کرن جوہرنے تصدیق کی ہے کہ وہ کارتک آرین کے ساتھ ایک نئی رومانوی کامیڈی فلم ’’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘‘پر کام کریں گے جو فلم بینوں کو بےحد پسند آئے گی۔
معروف فلمساز، پروڈیوسراور ٹیلی ویژن ہوسٹ کرن جوہر اور اداکار کارتک آرین کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔ کرن نے اس سلسلے میں نوجوان اداکار کے ساتھ نئی رومانوی وکامیڈی فلم کرنے کی بھی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق کرن جوہرنے تصدیق کی ہے کہ وہ کارتک کے ساتھ ایک نئی رومانوی کامیڈی فلم پر کام کریں گے جو فلم بینوں کو بےحد پسند آئے گی۔ واضح رہے کہ۲۰۲۱ء میں اطلاعات تھیں کہ۳۴؍ سالہ کارتک آرین اور۵۲؍ سالہ کرن جوہر کے درمیان تنازع کی وجہ سے کارتک نے فلم ’دوستانہ ۲‘ چھوڑ دی تھی۔
Mummy ki khaayi hui kasam, yeh Mumma’s boy poori karke he rehta hai!
— Kartik Aaryan (@TheAaryanKartik) December 25, 2024
Tumhara Ray aa raha hai Rumi✈️♥️
Super excited to return to my fav genre Rom-com #TuMeriMainTeraMainTeraTuMeri… The biggest love story coming to cinemas in 2026 ❤️#KaranJohar @adarpoonawalla @apoorvamehta18… pic.twitter.com/zLhIcn1RVS
اس واقعے کے بعد تین سال تک دونوں کے تعلقات کشیدہ رہے، لیکن اب یہ معاملات حل ہو چکے ہیں۔ کرن اور کارتک ایک نئی رومانوی کامیڈی فلم ’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘ میں کام کرنے پر متفق ہو گئے ہیں جو جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ کارتک آریان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر فلم کی پرومو ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔