• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شوہرعلی فضل کے بعد ریچا چڈا کو بھی بین الا قوامی فلم ملی

Updated: November 17, 2022, 1:09 PM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ ریچا چڈانےچند روز قبل علی فضل سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد دونوں اپنے اپنے کام پر واپس آگئےہیں۔

Richa Chadha  .Picture:INN
اداکارہ ریچا چڈا۔ تصویر:آئی این این

 اداکارہ ریچا چڈانےچند روز قبل علی فضل سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد دونوں اپنے اپنے کام پر واپس آگئےہیں۔جہاں علی فضل ہالی ووڈ فلم افغان ڈریمرزکی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہیں رچا جلد ہی بین الاقوامی فلموں میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ حال ہی میں ریچا کو ایک انڈو برٹش فلم کی پیشکش ہوئی ہے،جس میں ریچا چڈامرکزی کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔ان کی فلم کو ایک برطانوی ڈائریکٹر ڈائریکٹ کرنےجا رہے ہیں، حالانکہ ابھی اس کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔فلم ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ریچا نے اس پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے۔
ریچا اپنے بین الاقوامی فلم کیلئےپرجوش ہیں
 ریچااپنی پہلی بین الاقوامی فلم کے تعلق سے بہت پرجوش ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران ریچانےکہا کہ – فلم کے بارے میں مزید انکشاف کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔ لیکن ہاں میں نے اسکرپٹ پڑھ لیا ہے اور میں نے فلم کے لیے ہاں کر دی ہے۔ فلم کی کہانی بہت دلچسپ ہے،مجھے فلم میں اپنا کردار پسندآرہا ہے۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اب ہندوستانی اداکاروں کو بین الاقوامی فلموں میں اچھے کردار دیے جا رہے ہیں۔
پہلی بار بین الاقوامی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی
 اس سے قبل ریچا نےفلم لو سونیا میں کام کیا تھا جسے ڈیوڈ وومارک نے پروڈیوس کیا تھا۔ ساتھ ہی اس فلم کو تبریز نورانی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ بتا دیں کہ یہ فلم ریچاکی پہلی بین الاقوامی فلم ہے، جس میں وہ مرکزی کردار کے طور پر اسکرین پر نظر آئیں گی۔
ریچا کی آنے والی فلمیں
 کام کے محاذ پر، رچا فی الحال اپنی آنے والی فلم ہیرا منڈی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ ریچاکی اگلی فلم گرلز ول بی گرلز ہے جس کی ہدایت کاری شوچی تلاٹی کر رہی ہیں۔ یہ فلم ایک ۱۶؍سالہ لڑکی اور اس کی ماں کی کہانی ہے۔ ریچا کے شوہر علی فضل بھی بین الاقوامی فلموں سے اپنی شناخت بنا رہےہیں،اب ریچا بھی بین الاقوامی سطح پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کو تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK