• Fri, 20 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلم انڈسٹری کوروناکی زد میں ،مدھر بھنڈارکر کے بعد اریجیت سنگھ اورا ن کی اہلیہ بھی متاثر

Updated: January 09, 2022, 9:01 AM IST | Mumbai

ملک میں ایک بار پھر کورونا کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں

The covid report of Arijit Singh, Trisha and Satya Raj has come positive
اریجیت سنگھ ، تریشا اور ستیہ راج تینوں کی کووڈ رپورٹ مثبت آئی ہے

ملک میں ایک بار پھر کورونا کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ حال ہی میں کئی مشہور شخصیات بھی اس کی زد میں آچکی ہیں۔ گلوکار اریجیت سنگھ، ہدایت کار مدھر بھنڈارکر، پریہ درشن، یوٹیوبر آشیش چنچلانی کے بعد اب جنوبی ہند کے  اداکار ستیہ راج اور ترشا کا نام بھی مشہور شخصیات کی اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلمساز پریہ درشن کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں چنئی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اریجیت سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔
ہم ٹھیک ہیں: اریجیت سنگھ
  اریجیت سنگھ نے پوسٹ میں لکھا’’ میں اور میری بیوی کا کووڈ ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ ہم دونوں ٹھیک ہیں اور گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔‘‘
 میری ٹیکہ کاری مکمل ہوچکی ہے : مدھر بھنڈارکر
 فلمساز مدھور بھنڈارکر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا’’میری کووڈرپورٹ مثبت آئی ہے۔  میرا ویکسی نیشن مکمل ہوچکا ہے لیکن ہلکی علامات محسوس کر رہا ہوں۔ میں گھر میں قرنطینہ میں ہوں، جو بھی میرے ساتھ رابطے میں آیا ہے، برائے کرم جا کر اپنا ٹیسٹ کروائے۔ ہر کوئی محفوظ رہے اور کووڈکے پروٹوکول پر عمل کرے۔
باہوبلی  فیم کٹپا اور تریشا بھی متاثر
 فلم `باہوبلی میں کٹپا کا کردار نبھا کر دنیا بھر میں مشہور ہونے والے ستیہ راج کو بھی چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فلمساز ومسی شیکھر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے ستیہ راج کے کووڈ۱۹؍ مثبت ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ستیہ راج کو چنئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔  انہیں۷؍جنوری کی شام کو اسپتال لے جایا گیا تھا اور اس وقت وہ وہاں زیر علاج ہیں۔ ستیہ راج (کٹپا) کی صحت کے بارے میں ابھی تک کوئی  پیش رفت نہیں ہے۔ ستیہ راج کو کووڈسے متاثر ہونے کے بعد سب سے پہلے ان کے گھر میں قرنطینہ کیا گیا تھا۔ تاہم جب ان میں انفیکشن کی سنگین علامات ظاہر ہونے لگیں تو انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ترشا نے اپنے انفیکشن میں مبتلا ہونے کی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔
مجھ میں کورونا کی ہلکی علامات ہیں: آشیش چنچلانی
  آشیش نے اپنے کورونا سے متاثر ہونے کی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’ہیلو میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ مجھ میں کووڈ کی ہلکی علامات ہیں، لیکن جسم میں بہت درد ہے، میں اپنے جسم کو مکمل آرام دینے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اس وقت  میں  ہوم کوا رنٹائن میں ہوں۔ آپ سب اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK