• Fri, 20 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رینچو کے بعد ’فرحان‘ کو بھی ’وائرس‘ نے پکڑ لیا، مادھون بھی کورونا سے متاثر

Updated: March 26, 2021, 1:21 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی زد میں بڑے بڑے اداکار بھی آرہے ہیں۔ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ بالی ووڈکی مقبول ترین فلم ’۳؍ایڈیٹس‘ میں مرکزی کردار اداکرنے والےاداکار عامرخان کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں، ان کے بعد اب اُن کے ساتھی اداکار رنگا ناتھن مادھون بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

Madhvan. Picture:INN
آر مادھون ۔تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی زد میں بڑے بڑے اداکار بھی آرہے ہیں۔ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ بالی ووڈکی مقبول ترین فلم ’۳؍ایڈیٹس‘ میں مرکزی کردار اداکرنے والےاداکار عامرخان کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں، ان کے بعد اب اُن کے ساتھی اداکار رنگا ناتھن مادھون بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
رینچو اورفرحان کے پیچھے ڈین وائرس 
 کورونا سے ہم سبھی کی جنگ جاری ہے۔اس بیماری کے تعلق سےسنجیدگی اختیار رکھنے کیضرورت ہے۔تاہم ، مادھون نے ٹویٹر پر اپنے کورونا سے متاثر ہونےکی خبروں کو مضحکہ خیز انداز میں شیئرکیا ہے۔ انہوں نے فلم’تھری ایڈیٹس‘ کے حوالے سے بات کی ہےجس میں عامر خان مرکزی کردار میں تھے۔جبکہ مادھون اور شرمن جوشی ان کے بہترین دوست بنے تھے۔ فلم میں سب کا اپنا اپنا کردار تھا اور کالج کے ڈین  کویہ تینوں ’وائرس‘ کہتے تھے۔مادھون نے ان تمام چیزوں کو جوڑ کر مضحکہ خیز انداز میں ٹویٹ کیا۔
’نہیں چاہتا کہ راجو بھی ہماری تقلید کرے‘
 مادھون نےٹویٹر پر لکھا ، `فرحان کو رینچو کی پیروی کرنا پڑی اور وائرس ہمیشہ سےہم سب کے پیچھےپڑا تھا۔لیکن اس بار اس نےپکڑلیا۔ (ہنستے ہوئے ایموجی کےساتھ) لیکن آل از ویل (سب خیریت ہے ) … اور کووڈ بھی جلد ہی کنویں میں ہوگا۔بس یہی ایک جگہ ہےجہاں ہم نہیں چاہتے کہ راجو ہمارے ساتھ ہو… آپ سبھی کے پیار کیلئے شکریہ۔ میری صحت بہتری آرہی ہے۔مادھون نےلکھا کہ ’’پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، ہمیں اُمیدہےکہ ہم اس وبا کو شکست دے کر مکمل طور پر صحت یاب ہوجائیں گے۔‘‘ آخر میں اُنہوں نے اپنے تمام مداحوں کے سپورٹ اور محبت بھرے پیغامات کے لیے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر خان کے ترجمان نے بتایا تھا کہ اداکار کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے ہیں۔عامر خان کے ترجمان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اداکار نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نےحالیہ دنوں میں عامر خان کے ساتھ رابطہ کیا تھا اُن سے گزارش ہے کہ وہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

3 idiots Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK