• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ سے لوٹنے کے بعد پریتی زنٹا ممبئی درشن کیلئے نکلیں

Updated: December 16, 2022, 2:06 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل اداکارہ پریتی زنٹا حال ہی میں امریکہ سے ممبئی لوٹی ہیں۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ کی ڈمپل گرل اداکارہ پریتی زنٹا حال ہی میں امریکہ سے ممبئی لوٹی  ہیں۔ ہندوستان آنے کے بعد اداکارہ لگاتار اپنے دوستوں سے ملاقات کر رہی ہیں ۔ اس در میان اب وہ ممبئی میں درشن کیلئے نکلیں۔ اس دوران پریتی زنٹا دوستوں کے ساتھ بوٹنگ کا لطف اٹھاتی ہوئی نظر آئیں۔ اس کی ایک جھلک انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہے۔پریتی زنٹا نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ بوٹ پر سوار ہو کر ممبئی شہر میں گھوم رہی ہیں۔ ویڈیو میں سیلفی لیتی دکھائی دے رہی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے کچھ فوٹوز بھی شیئر کیے ہیں جس میں سوزین خان اور ان کے بوائے فرینڈ ارسلان گونی نظر آرہے ہیں۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ اس پل کا لطف اٹھا رہی ہیں۔تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا’’ سب سے اچھے سے ملنا کافی آرام دہ ہوتا ہے۔ اتنے مزیدار وقت کے لیے بہت بہت شکریہ۔ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے اس ٹرپ پر اپنے اتنے سارے دوستوں سے ملنے کا موقع ملا۔‘‘ اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ تاج ہوٹل کے سامنے پوز دے رہی ہیں۔ انہوں نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، واہ تاج۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK