• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آہان دھڑکن کے ری میک میں کام کرنا چاہتے ہیں

Updated: February 04, 2022, 12:15 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی اپنے والد کی سپر ہٹ فلم دھڑکن کے ری میک میں کام کرنا چاہتے ہیں۔

Ahan Shetty, who started his career with the film Tadap.Picture:INN
فلم تڑپ سے اپنے کریئر کاآغاز کرنے والے آہان شیٹی ۔ تصویر: آئی این این

   بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی اپنے والد کی سپر ہٹ فلم دھڑکن کے ری میک میں کام کرنا چاہتے ہیں۔    آہان شیٹی نے  بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغازفلم تڑپ  سے کیا ہے۔ آہان نے سوشل میڈیا ہینڈل پر ’آسک می اینی تھنگ‘ کے دوران کئی سوالوں کے جوابات دئیے۔ اس دوران ایک یوزرنے آہان سے پوچھا کہ وہ اپنے والد کی کس فلم کے ری میک میں کام کرنا پسند کریں گے؟ آہان نے فلم دھڑکن کا ایک  پوسٹر شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ وہ اس فلم کے ری میک میں کام کرنا پسند کریں گے۔ خیال رہے کہ ۲۰۰۰ء میں ریلیز ہونےوالی فلم دھڑکن میں اکشے کمار، شلپا شیٹی، سنیل شیٹی اور مہیما چودھری نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK