• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’دیوارا‘ کی ریلیز سے قبل جونیئر این ٹی آر کے کٹ آؤٹ پر مداحوں نے دودھ بہایا

Updated: September 23, 2024, 7:08 PM IST | Hyderabad

۲۷؍ ستمبر کو جونیئر این ٹی آر کی ’’دیوارا‘‘ ریلیز ہوگی۔ اس سے قبل مداحوں نے اداکار کے ۵۰؍ فٹ بلند کٹ آؤٹ پر ابھیشیکم رسم انجام دی جس میں کٹ آؤٹ پر خون اور دودھ بہایا گیا۔

Jr. NTR in the poster of Devara. Image: X
دیوارا کے پوسٹر میں جونیئر این ٹی آر۔ تصویر: ایکس

جونیئر این ٹی آر کی ’’دیوارا‘‘ کے متعلق شائقین کی پُرجوش ہیں جو اسی ہفتے ریلیز ہوگی۔ اداکار کے ساتھ اپنی وفاداری اور عقیدت ظاہر کرنے کیلئے مداحوں نے ریلیز سے قبل ان کے بڑے کٹ آؤٹ کی نقاب کشائی کی۔ یہ کٹ آؤٹ ۵۰؍ فٹ بلند ہے۔ مداحوں نے اس کٹ آؤٹ پر خون اور دودھ بہایا۔ یہ انوکھی رسم تھی۔ رپورٹس کے مطابق، مداحوں نے ابھیشیکم نامی رسم میں دودھ اور خون ایک ساتھ بہایا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اداکار کے تئیں مداحوں کی عقیدت ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں یہ کٹ آؤٹ پر خون اور دودھ بہانے کا منظر صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اس فلم کے مصنف اور ہدایتکار راتلا شیوا ہیں۔ کاسٹ میں سیف علی خان اور جھانوی کپور بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دونوں بالی ووڈ اداکاروں نے تیلگو سنیما میں کریئر کی ابتداء کی ہے۔ فلم کی موسیقی انیرودھ روی چندر نے ترتیب دی ہے۔ اس فلم کا بجٹ ۲۰۰؍ سے ۳۰۰؍ کروڑ روپے کے درمیان ہے۔یہ فلم ۲۷؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK