• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اجے دیوگن کی باجی راؤ سنگھم کی دھاڑ کے ساتھ واپسی

Updated: November 21, 2023, 4:51 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سنگھم اگین فلم میں اکشے کمار ، دپیکا پڈکون، رنویر سنگھ، کرینہ کپور اور ٹائیگر شروف کے بعد اب روہت شیٹی نے اجے دیوگن کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔

Ajay Devgn. Photo: INN
اجے دیوگن۔ تصویر : آئی این این

فلمساز روہت شیٹی، اجے دیوگن کے ساتھ اپنے’’کوپ یونیورس‘‘ کو بڑھا رہیںہے۔روہت کی آنے والی فلم ’سنگھم اگین‘ میں بالی ووڈ کے چند بڑے اداکار پولیس کے کردار میں ملک کے دشمنوں سے لڑتے نظر آئیں گے۔
اکشے کمار ، دپیکا پڈکون، رنویر سنگھ، کرینہ کپور اور ٹائیگر شروف کے بعد اب روہت شیٹی نےفلم کے اہم پولیس آفسر اجے دیوگن کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔

روہت شیٹی نے اجے دیوگن کاشعلہ انگیز پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’شیر آتنک مچاتا ہے اور زخمی شیر تباہی!ہر کسی کے پسندیدہ پولیس والے ، باجی راؤ سنگھم اِز بیک! سنگھم اگین۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Rohit Shetty (@itsrohitshetty)


فلم میں اجے دیوگن اپنی پچھلی فلم سنگھم کے کردار کے ساتھ واپس لوٹیں گے جبکہ رنویر سنگھ ’سمبا‘ اور اکشے کمار’ ویر سوریاونشی‘ کے کردارمیں دوبارہ نظر آئیں گے۔ دپیکا پڈوکون بھی فلم میں پہلی خاتون پولیس کے کردارمیں نظر آئیں گی۔ فلم میں ان کے کردار کا نام ’شکتی شیٹی‘ ہے۔ ٹائیگر شروف فلم میں اسپیشل ٹاسک فورس آفیسر’اے سی پی ستیہ‘ کا کردار ادا کریں گے۔ کرینہ کپوربھی فلم کی اس فرنچائزی میں ’اونی باجی راؤ سنگھم‘ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ حال ہی میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روہت شیٹی کے اس یونیورس میں ارجن کپور بھی شامل ہوں گے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکار سے فلم میں ویلن کا کردار ادا کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK