• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غدر ۲ ورسیز اوایم جی ۲ کے بعد اکشے اور سنی دیول ایک بار پھر سے ٹکرائیں گے

Updated: September 03, 2024, 6:53 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

گزشتہ برس سنی دیوال نے باکس آفس پر’’غدر۲‘‘ سے گرینڈ انٹری کی تھی اس کے ساتھ ہی یہ فلم آل ٹائم بلاک بلاسٹر بن گئی۔

Akshay Kumar and Sunny Deol. Photo: INN
اکشے کمار اور سنی دیول۔ تصویر : آئی این این

گزشتہ برس سنی دیوال نے باکس آفس پر’’غدر۲‘‘ سے گرینڈ انٹری کی تھی اس کے ساتھ ہی یہ فلم آل ٹائم بلاک بلاسٹر بن گئی۔ غدر ۲ نےہندوستان میں ۴۵ء۵۲۵؍ کروڑ کا کاروبار کیا تھااور اگر اس کا باکس آفس پر اکشے کمار کی مرکزی کردار والی فلم ’’او ایم جی ۲‘‘ سے ٹکراؤ نہیں ہوتا تو یہ بہت زیادہ کما سکتی تھی جس نے ہندوستان میں ۱۷ء۱۵۰؍ کروڑ کی کمائی کی تھی۔
ریلیز کے مہینےبھر بعد انہوں نے’کافی ود کرن سیزن ۸‘‘ میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اکشے کمار سے باکس آفس پر ٹکراؤ کو روکنے کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’’بالکل، میں نے پوچھا، ان سے کہا، پلیز مت کرو اگر تمہارے ہاتھ میں ہوتو لیکن انہوں نے کہا کہ، نہیں، اسٹوڈیو اور دیگر۔‘‘ 
سنی  نے مزید کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ دو فلمیںایک ہی دن ریلیز ہوسکتی ہیںاور باکس آفس پر کامیاب ہوسکتی ہیں۔ ’’میں نے کہا، ٹھیک ہے، آگے بڑھو۔میں صرف ان سے درخواست کرسکتا ہوں ،اس کے علاوہ میں زیادہ کچھ نہیں کرسکتا۔‘‘ 
ٹھیک ہے، ایسا لگتا ہے کہ سنی دیول ایک بار پھر ناراض ہونے والے ہیں کیونکہ ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اکشے کمار کی اگلی فلم اسکائی فورس ول اب اگلے سال یوم جمہوریہ کے موقع پر  ریلیز ہوگی۔؎

یہ بھی پڑھئے:’’استری ۲‘‘ پانچویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی

فلم اس سے قبل ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو نمائش کے لئے  پیش کی گئی تھی لیکن اس میں تاخیر ہوئی تھی۔
بالی ووڈ ہنگامہ کے ذرائع کے مطابق ’’ اسکائی  فورس ۲۴؍ جنوری ۲۰۲۵ ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یہ یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز ہوگی اور  مداحوں کے سامنے پیش کرنے کا صحیح وقت ہے کیونکہ یہ ایک محب وطن تفریحی ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔‘‘
سنی دیو ل کی’’غدر ۲‘‘ کے بعد عامر خان کی ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ ہے ۔ فلم جو اس وقت پوسٹ پروڈکشن میں ہے۔  یوم جمہوریہ۲۰۲۵ء پر اس کی ریلیز کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس کا مطلب ہے کہ اکشے کمار ورزسیز سنی دیول ایک مرتبہ پھر اپنی فلموں ’اسکائی فورس‘ اور ’’لاہور ۱۹۴۷‘‘ یوم جمہوریہ ۲۰۲۵ء کو باکس آفس پر ٹکرائیں گی۔
 ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ کے ہدایتکار راجکمار سنتوشی ہیں جبکہ فلم میں پریتی زنٹا ، علی فضل اور شبانہ اعظمی بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ ’’اسکائی فورس کو میڈوک فلمز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ہدایتکار سندیپ کیلوانی اور ابھیشیک انیل کپور اس کے ہدایتکار ہے۔ فلم میں سارہ علی خان اور نمرت کور بھی نظر آئیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK