• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اکشے کمارآج بھی سلمان خان کو اپنے لئے خاص مانتے ہیں

Updated: December 26, 2019, 7:21 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار دبنگ اسٹار سلمان خان کو خاص مانتے ہیں۔ سلمان خان اوراکشے کمار کی فلمیں آئندہ برس عید کے موقع پر ریلیز ہونگی۔

سلمان خان اور اکشے کمار ۔ تصویر : آئی این این
سلمان خان اور اکشے کمار ۔ تصویر : آئی این این

 ممبئی : بالی ووڈکےکھلاڑی کمار اکشے کمار دبنگ اسٹار سلمان خان کو خاص مانتے ہیں۔سلمان خان اوراکشے کمار کی فلمیں آئندہ برس عید کے موقع پر ریلیز ہونگی۔اس کا بالکل مطلب نہیں ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان تلخی آگئی ہے۔اکشے کا کہنا ہے کہ سلمان ان کے لئےبہت خاص ہیں۔ 
 اکشے کمارسےجب یہ پوچھا گیا کہ کیا مجھ سے شادی کروگی۔۲ بنائی جائے گی اور شائقین اس سے لطف اندوز ہونگے ؟ انہوں نے کہا ہاں کیوں نہیں؟اگر ایسا ہوتا ہےتومجھے فلم کرنے میں خوشی ہوگی۔ ’مجھ سے شادی کروگی ۲‘ بہترین آئیڈیا ہے،ساجدناڈیاڈوالا کو یہ بنانی چاہئے۔ 
 سلمان اور مجھےاس فلم میں کام کرنے میں کافی مزہ آئے گا، میں نےہمیشہ سلمان کو پسند کیا ہے اور میرے دل میں ان کیلئےہمیشہ نرم گوشہ موجود ہے۔
 فلم دبنگ ۳؍کے بارے میں پوچھے جانے پر اکشے نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک یہ فلم نہیں دیکھی ہے لیکن وہ اسےضرور دیکھیں گے۔
 قابل ذکر بات یہ ہےکہ۲۰۲۰ءمیں عید کے موقع پرسلمان خان کی فلم ’رادھے‘ اور اکشے کمار کی فلم ’لکشمی بم‘ ریلیز ہونگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK