• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اکشےکمار اور پریہ درشن شوٹنگ کے درمیان گھومنے نکلے

Updated: October 19, 2023, 10:41 AM IST | Mumbai

اکشے کمار حال ہی میں ممبئی واپس آئے ہیں۔ کچھ دن پہلے تک وہ حیدرآباد میں سنگھم۳؍ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

Akshay Kumar and Priyadarshani. Photo: INN
اکشےکمار اور پریہ درشنی۔ تصویر: آئی این این

اکشے کمار حال ہی میں ممبئی واپس آئے ہیں۔ کچھ دن پہلے تک وہ حیدرآباد میں سنگھم۳؍ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اس دوران ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔تصویر میں اکشے مشہور ہدایت کار پریہ درشن کے ساتھ اسکوٹر پر گھومتے نظر آ رہے ہیں ۔ اکشے گاڑی چلا رہے ہیں ، پریہ درشن پیچھے بیٹھے ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تصویر حیدرآباد کی ہے۔اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد اکشے اور پریہ درشن کی کامیڈی فلموں کے مداح کافی پرجوش ہیں ۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ دونوں جلد دوبارہ ایک ساتھ کام کر سکتے ہیں ۔
اکشے اور پریہ درشن نے پہلی بار۲۰۰۰ء میں فلم `ہیرا پھیری میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس کے بعد دونوں نے `’گرم مسالہ‘، `’بھاگم بھاگ‘، `’بھول بھلیا‘ اور `’دے دنا دَن ‘جیسی کامیڈی فلموں میں کما ل کردیا ۔دونوں نے آخری بار ۲۰۱۰ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’کھٹا میٹھا‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔اس سے قبل۲۰۲۰ء میں بھی ایسی قیاس آرائیاں ہوئیں کہ دونوں ایک ساتھ ایک فلم میں کام کرنے والے ہیں لیکن کورونا کے سبب کچھ منصوبے تاخیر کا شکار ہوگئے تھے۔ پریہ درشن نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہیں جب بھی موقع ملے گا وہ اکشے کے ساتھ فلم کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK