• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اکشے کمار اور پریہ درشن ۱۴؍ سال بعد ’’بھوت بنگلہ‘‘ میں ساتھ نظر آئیں گے

Updated: September 09, 2024, 8:34 PM IST | Mumbai

اکشے کمار (اداکار) اور پریہ درشن (ہدایتکار) نے شائقین کو ۶؍ کامیڈی فلمیں دی ہیں۔ اکشے کمار نے اپنی ۵۶؍ ویں سالگرہ کے موقع پر پریہ درشن کے ساتھ نئی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ کا اعلان کیا۔ اس فلم کے ساتھ اکشے اور پریہ درش ۱۴؍ سال بعد ساتھ واپس آرہے ہیں۔

Priya Darshan and Akshay Kumar on the sets of `Bhool Bhalyan`. Photo: INN
پریہ درشن اور اکشے کمار ’’بھول بھلیاں‘‘ کے سیٹ پر۔ تصویر: آئی این این

اپنی ۵۶؍ ویں سالگرہ پر اکشے کمار نے اپنی نئی فینٹیسی ہارر کامیڈی فلم کا اعلان کیا ہے جس میں وہ ۱۴؍ سال بعد پریہ درشن کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کا نام ’’بھوت بنگلہ‘‘ ہے جسے ایکتا کپور اور اکشے کمار پروڈیوس کررہے ہیں۔ ’’بھوت بنگلہ‘‘ کے فرسٹ لک موشن پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے اکشے نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’’سال بہ سال میری سالگرہ پر آپ کی محبت کا شکریہ! ’بھوت بنگلہ‘ کے فرسٹ لک کے ساتھ اس سال کا جشن! میں ۱۴؍ سال بعد پریہ درشن کے ساتھ دوبارہ آرہا ہوں۔ مَیں پرجوش ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں، پریہ درشن نے اکشے کمار کے ساتھ ری یونین کے بارے میں تفصیلات شیئر کی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’میری سب سے اہم فلم جس پر میں کام شروع کر رہا ہوں وہ اکشے کے ساتھ ہے، جسے ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ مزاح کے ساتھ ایک خوفناک فینٹیسی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ۲۷؍ سال قبل اِس فلم میں شاہ رخ خان نے باپ اور بیٹے کا کردار ادا کیا تھا

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ ’’بھول بھلیاں‘‘ جیسی ہوگی تو انہوں نے واضح کیا کہ ’’یہ ایک سائیکولوجیکل تھریلر ہے جو کالے جادو کے پس منظر میں ہے۔ اکشے کے ساتھ کام کرنا خوشی کی بات ہے۔ ہماری پہلی فلم سے لے کر اس فلم تک، ان کے ساتھ ہمیشہ اچھا رہا ہے، وہ جذبات کواچھی طرح سنبھالتے ہیں۔ ‘‘ واضح رہے کہ اکشے کمار اور پریہ درشن اب تک چھ فلموں (ہیرا پھیری، پھر ہیرا پھیری، دے دنا دن، بھول بھلیاں، بھاگم بھاگ، گرم مسالہ)میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور ’’بھوت بنگلہ‘‘ ان کا ساتواں اشتراک ہوگا۔ یہ فلم ۲۰۲۵ء میں سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK