• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اکشے کمار اورٹوئنکل کھنہ نے کورونا متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے جمع کئے

Updated: June 04, 2021, 1:25 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور ان کی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے کورونا بحران کے دوران اسپتال میں آکسیجن کنسٹریٹرس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرین کی مدد کے لئے ایک کروڑ روپے بھی جمع کئے ہیں۔

 Akshay Kumar and Twinkle Khanna. Picture:INN
اکشے کمار اورٹوئنکل کھنہ ۔تصویر :آئی این این

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور ان کی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے کورونا بحران کے دوران اسپتال میں آکسیجن کنسٹریٹرس  فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرین کی مدد کے لئے ایک کروڑ روپے بھی جمع کئے ہیں۔کورونا بحران کے وقت   بالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات  لوگوں کی مدد کے لئے آگے آ رہی ہیں۔ ٹوئنکل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کورونا  وبا  سے لڑنے کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔   ٹوئنکل کھنہ نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔  فوٹو میں ایک پیغام بھی لکھا ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’شکریہ! آپ سبھی کی  مدد سے ، ہم اپنے مقصد تک پہنچ گئے ہیں۔ انڈین  اسپتال میں آکسیجن کنسٹریٹرس فراہمی کے لئے ایک کروڑ  روپے جمع کئے ہیں ۔ ٹوئنکل نے کیپشن میں لکھتے ہوئے بتایا کہ ’’آپ سبھی کا شکریہ جو آپ نے فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد کی۔  جہاں ضرورت تھی  وہاں تک ہم   آکسیجن  بھیجنے میں مکمل طور پر کامیاب رہے ہیں۔ ٹوئنکل نے کہا کہ وہ اَپ ڈیٹ پوسٹ کرکے معلومات دیتی رہیں گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK