Inquilab Logo

اترنگی رے میں اکشے کمار، دھنش اور سارہ کی پہلی جھلک ریلیز

Updated: November 25, 2021, 12:34 PM IST | Agency | Mumbai

سپر اسٹار اکشے کمار، دھنش اور سارہ علی خان کی اداکاری والی فلم ’اترنگی رے ‘ کافی عرصے سے زیر بحث تھی اور مداح اس کے ٹریلر کا انتظار کررہے تھے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 سپر اسٹار اکشے کمار، دھنش اور سارہ علی خان کی اداکاری والی فلم ’اترنگی رے ‘ کافی عرصے سے زیر بحث تھی اور مداح  اس کے ٹریلر کا انتظار کررہے تھے۔آج  اس فلم کا زبردست ٹریلر ریلیز ہوا لیکن اس وقت اس فلم کے تمام کرداروں کی پہلی جھلک سامنے آچکی ہیں۔ تمام ستاروں کی دمدارجھلکیاں موشن ویڈیوز کے ذریعے جاری کی گئی ہیں۔ اس میں اکشے کمار۳؍ مختلف روپ میں نظر آ رہے ہیں،  دھنش اور سارہ علی خان بھی ۳؍ نئے روپ میں حیرت انگیز نظر آتے ہیں۔ پہلی تصویر میں اکشے کمار ڈھولک بجاتے نظر آرہے ہیں تو کہیں وہ شہنشاہ کی طرح نظر آرہے ہیں۔ اس سے پہلے آپ نے اکشے کمار کو ایسے کردار میں شاید ہی دیکھا ہوگا۔
 یہ پہلا موقع ہوگا جب ناظرین اکشے کمار، دھنش اور سارہ علی خان  تینوں کو پہلی باراسکرین پر دیکھیں گے۔ تینوں کے مداح اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ حال ہی میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ فلم کسی حد تک راجھانا کی یاد دلاتی ہے۔ سارہ علی خان اس فلم میں دھنش کی بیوی کے کردار میں ہو سکتی ہیں لیکن فلم میں دلچسپ موڑ تب آتا ہے جب سارہ علی خان کو اکشے کمار سے پیار ہو جاتا ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار ایک لاپرواہ شخص کا کردارادا کررہے  ہیں۔ اکشے کمار ایک بار پھر ایک مختلف کردار کے ساتھ دھوم مچاتے نظر آنے والے ہیں۔ کام کے معاملے میں  اکشے کمار پرتھوی راج، رام سیتو، بچن پانڈے اور گورکھا جیسی فلموں  کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ان فلموں میں وہ اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK