بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو حال ہی میں جے پور میں ہاٹ اسٹار ایپ کے صدر کی شادی میں ساؤتھ سپر اسٹار موہن لال کے ساتھ دیکھا گیا۔
EPAPER
Updated: February 11, 2023, 10:24 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو حال ہی میں جے پور میں ہاٹ اسٹار ایپ کے صدر کی شادی میں ساؤتھ سپر اسٹار موہن لال کے ساتھ دیکھا گیا۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو حال ہی میں جے پور میں ہاٹ اسٹار ایپ کے صدر کی شادی میں ساؤتھ سپر اسٹار موہن لال کے ساتھ دیکھا گیا۔ اب اکشے نے اس شادی کاایک چونکا دینے والاویڈیو شیئر کیاہے، جس میںوہ موہن لال کے ساتھ بھانگڑاکرتے نظر آ رہےہیں۔ اس ویڈیو میں دونوں کی زبردست کیمسٹری نظر آ رہی ہے۔
مجھے یہ رقص زندگی بھر یاد رہے گا
اسے شیئر کرتے ہوئے اکشے نے موہن لال کیلئے خصوصی کیپشن لکھا، کہ ’’میں موہن لال سر کے ساتھ اس ڈانس کو زندگی بھر یاد رکھوں گا…یہ میرےلیےبہت یادگار لمحہ ہے۔‘‘اب اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ اسے ایک شاندار لمحہ قرار دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔
اکشے کمار’سیلفی‘ میں نظر آئیں گے
اکشے کمار بالی ووڈ کے معروف اداکارہیں۔ انہوںنے’ہیرا پھیری‘،’بھول بھلیاں‘، ’اترنگی رے‘، ’راؤڈی راٹھور‘،’پیڈ مین‘،’کیسری‘جیسی کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ان کی آنے والی فلم کی بات کریں تو وہ ’سیلفی‘میںنظرآئیں گے،جو ۲۴؍فروری کو سینما گھروں کی زینت بنےگی۔اس کے علاوہ وہ مہیش مانجریکر کی فلم ’ویدت مراٹھے‘ میں بھی نظر آئیں گے۔موہن لال کےکام کے بارے میں بات کریںتو،انہوں نے’کمپنی‘،’بگ برادر‘، ’دریشیم‘ (ساؤتھ)، ’لوسیفر‘ اور ’دریشیم۲‘ (ساؤتھ)جیسی فلموںمیں کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ایل ٹو میں نظر آئیں گے۔