Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکشے کمار کی فلم ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ نے عالمی سطح پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا

Updated: April 29, 2025, 5:28 PM IST | Mumbai

اکشے کمار کی فلم ’’کیسری چیپٹر ۲‘ ‘نے صرف ۱۱؍ دنوں میں عالمی باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا ہے۔ یہ فلم جلد ہی ’’سکندر‘‘ کے لائف ٹائم بزنس کو مات دے سکتی ہے۔

Akshay Kumar`s performance in Kesari Chapter 2 is being appreciated. Photo: INN
کیسری چیپٹر ۲؍ میں اکشے کمار کی اداکاری کو سراہا جارہا ہے۔ تصویر: آئی این این

اکشے کمار کی فلم ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ میں جلیاں والا باغ کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ اب اس فلم نے صرف ۱۱؍ دنوں میں ۱۰۰ ؍ کروڑ کا ہندسہ پار کیا ہے۔ حب الوطنی پر مبنی یہ ڈراما مداحوں کو سنیما گھروں کی طرف راغب کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ وی کینڈ کے بعد اس فلم نے دوسرے ہفتے میں باکس آفس پر بہترین کاروبار کا آغاز کیا ہے۔ فلم نے اتوار کو ۸ء ۱۵؍ کروڑ روپے جبکہ دوسرے دن یعنی پیر کو مزید ۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ اکشے کمار کی اداکاری سے مزین یہ فلم ۲۰۲۵ء کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بن سکتی ہے۔ یہ فلم اس لحاظ سے ’’اسکائی فورس‘‘ سے پیچھے ہے جس میں اکشے کماراور ویر پہاریہ نے اداکاری کی ہے۔ 

 

فلم کے ایک منظر میں اکشے کمار اور آر مادھون مدمقابل۔ تصویر: آئی این این

’’کیسری چیپٹر ۲‘‘نے مقامی باکس آفس پر ۵ء ۶۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا
ساکنک کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی اس فلم نے مقامی باکس آفس پر ۵ء ۶۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ دھرما پروڈکشن، جس نے ’’کیسری چیپٹر ۲‘ کو پروڈیوس کیا ہے، نے فلم کے عالمی سطح پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ’’سکندر‘‘، ’’چھاوا‘‘، ’’اسکائی فورس‘‘ اور ’’جاٹ‘‘ کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والی چوتھی فلم بن گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’آل وی امیجن ایز لائٹ‘ کی ہدایتکارہ پائل کپاڈیہ کانز فلم فیسٹیول کیلئے جیوری منتخب

’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ سکندر کے لائف ٹائم بزنس کو مات دے سکتی ہے
اگر فلم نے باکس آفس پر اسی طرح کی کاکردگی کا مظاہرہ جاری رکھا تو جلد ہی یہ ’’سکندر‘‘ کے لائف ٹائم کلیکشن کو مات دے سکتی ہے۔ پیر کو ’’کیسری چیپٹر ۲ر‘‘کے ہندی ورژن کیلئے ۱۱ء ۱۹؍ فیصد سیٹیں بھری ہوئی تھیں۔ صبح میں فلم نے صرف ۵ء ۸۴؍ فیصد کا کاروبار کیا تھا جبکہ شام اوررات کے شوز میں فلم نے ۱۷ء ۲۵؍ فیصد کاروبار کیا۔ ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ ،اکشے کمار کی فلم ’’کیسری‘‘ کا سیکوئل ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار نے وکیل ایس سن کرن نائر کا کردار نبھایا ہے جنہوں نے ’’جلیاں والا باغ‘‘ واردات کے خلاف برطانوی سلطنت سے لڑائی لڑی تھی۔ فلم میں آر مادھون نے اکشے کمار کے مدمقابل وکیل نیول میک کنلی کا کردار نبھایا ہے جبکہ اننیا پانڈے نے دلریت گل کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم کو ناقدین اور مداحوں کی طرف سے مثبت ردعمل موصول ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK