• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اکشے کمار کی فلم ’’اسکائی فورس ‘‘ کا ریلیز کے پہلے دن ۲۵ء۱۱؍ کروڑروپے کا کاروبار

Updated: January 25, 2025, 10:00 PM IST | Mumbai

اکشے کمار کی فلم ’’اسکائی فورس‘‘نے ۲۴؍ جنوری ۲۰۲۵ءکو اپنی ریلیز کے پہلے دن ۲۵ء۱۱؍ کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے۔ فلم نے بہترین آغاز کیا لیکن آج فلم کی ریلیز کے دوسرے دن اس کے کلیکشن میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ ممبئی اور بنگلور میں فلم کو مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اکشے کمار کی فلم ’’اسکائی فورس‘‘ نے ۲۴؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو اپنی ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر ۲۵ء۱۱؍ کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے ۔اس فلم کو خاص طور پرممبئی اور بنگلور میں مثبت ردعمل موصول ہے جہاں شام اور رات میں سنیما گھروں میں زیادہ تر سیٹیں بھری  تھیں۔

فلم نے مختلف علاقوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ ہندی زبان کے ۲؍ ڈی ورژن نے فلم کے مجموعی کلیکشن میں بہترین شراکت داری کی ہے۔ پہلے دن ممبئی میں سنیما گھروں مین زیادہ تر سیٹیں بھری ہوئی تھیں۔ دوسرے نمبر پر بنگلور ہے جہاں کے میٹروپولیٹن علاقوں میں مداحوں نے فلم میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کیاہے۔ تاہم، دوسرے دن یعنی آج فلم کے کلیکشن میں گرواٹ دیکھی گئی ہے۔ ساکنک کے مطابق ’’دوسرے دن فلم کے کلیکشن میں ۸۱ء۰؍ فیصد گراوٹ دیکھی گئی ہے جس کے بعد دو دنوں میں فلم کا مجموعی کلیکشن ۰۶ء۱۲؍ کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ ‘‘’’اسکائی فورس‘‘ نے سنیما گھروں میں بہترین آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھئے: سنی دیول کی فلم ’’جاٹ‘‘ ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی

ممبئی کے سنیما گھروں میں فلم کیلئے ۷۵ء۲۶؍ فیصد سیٹیں بھری ہوئی تھیں
پہلے دن ممبئی کے سنیما گھروں میں ۷۵ء۲۶؍ فیصد سیٹیں بھری ہوئی تھیں جبکہ شام اور رات میں فلم نے زیادہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دیگر علاقوں جیسے این سی آر اور بنگلور کے سنیما گھروں میں فلم کیلئے سیٹیں اوسطاً حد تک بھری ہوئی تھیں جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ پہلےدن یہ فلم مداحوں کو راغب کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض ابھیشیک انیل کپور اور سندیپ کیلوانی نے انجام دیئے ہیں جبکہ اسے دنیش وجن ، جیوتی دیش پانڈے اور امرکوشک نے پروڈیوس کیا ہے۔یہ فلم ۲۴؍ جنوری ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK