• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’کھیل کھیل میں‘‘ فلم کا پوسٹر جاری کیا گیا

Updated: July 23, 2024, 4:08 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

حال ہی میں اکشے کمار کی  فلم ’’کھیل کھیل میں‘‘ کا پوسٹر جاری کیا گیاہے جس میں ایک دلچسپ، رولر کوسٹر سواری کو دکھایا گیا ہے۔ اس میں آپ کو مزاح ،دلچسپ گفتگو اور بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا۔

‘Khel Khel Mein’ Poster. Photo: INN
کھیل کھیل میں۔ تصویر : آئی این این

حال ہی میں اکشے کمار کی  فلم ’’کھیل کھیل میں‘‘ کا پوسٹر جاری کیا گیاہے جس میں ایک دلچسپ، رولر کوسٹر سواری کو دکھایا گیا ہے۔ اس میں آپ کو مزاح، دلچسپ گفتگو اور بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا۔
یاد رہے کہ اس کامیڈی ڈراما فلم میں  بہت اچھی  کاسٹ شامل ہے۔ ایکشن اسٹار اکشے کمار کے علاوہ فلم میں تاپسی پنو، وانی کپور، ایمی وِرک ، آدتیہ سیل، پرگیا جیسوال اور فردین خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ یہ فلم ہنسی کے پلوں اور دل کو چھو لینے والے مناظر کا میل ہے۔ 
سوشل میڈیا پر موشن پکچر س نے پوسٹر کی جھلک شیئر کی ہےجس میں پوری کاسٹ دو الگ الگ مزاج میں نظر آرہی ہے جس میںسے ایک تصویر میں فلم کی ٹیم  کو ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں کچھ چھپاتے ہوئے، سبھی کو اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹر میں سبھی اداکار مسحور کن نظر آرہے ہیں لیکن پوسٹر میں اکشے کا خاص لُک مداحوں کو پسند آرہاہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)


اس فلم کو گلشن کمار، ٹی سیریز اور وکاؤ فلمز اس کو پیش کررہےہیں۔ اس فلم کے ہدایتکار مدثر عزیز ہیں جبکہ فلم کو بھوشن کمار، کرشن کمار، وِ پُل ڈی شاہ ،اشوین وردہ، راجیش بھل، ششی کانت سنہا اور اجے رائے نے پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK