• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کھلاڑی کمار کے نام سے مشہور اکشے کمار نےکامیڈی میں بھی نام کمایا

Updated: September 10, 2024, 11:56 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار۵۷؍سال کے ہوگئے۔ اکشے کمار (اصل نام راجیو بھاٹیا) ۹؍ ستمبر ۱۹۶۷ء کو امرتسر، پنجاب میں ایک متوسط ​​طبقے کے پنجابی خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا بچپن دہلی میں گزرا۔ 

Akshay Kumar. Photo: INN
اکشے کمار۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار۵۷؍سال کے ہوگئے۔ اکشے کمار (اصل نام راجیو بھاٹیا) ۹؍ ستمبر ۱۹۶۷ء کو امرتسر، پنجاب میں ایک متوسط ​​طبقے کے پنجابی خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا بچپن دہلی میں گزرا۔ 
 ۱۹۹۲ءمیں ریلیز ہونےوالی مسٹری اورتھریلرسے بھرپور یہ فلم ’کھلاڑی‘ٹکٹ کھڑکی پرسپر ہٹ ثابت ہوئی اور وہ کافی حد تک اس صنعت میں شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ کھلاڑی کے بعد اکشے کمار فلم انڈسٹری میں کھلاڑی کمار کے نام سے مشہور ہوگئے۔ اس کےبعد فلمسازوں نے انہیں کھلاڑی ٹائٹل والی کئی فلمیں بنائیں۔ ان میں، میں کھلاڑی تو اناڑی، سب سے بڑا کھلاڑی، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، مسٹر اور مسز کھلاڑی، انٹر نیشنل کھلاڑی، کھلاڑی ۴۲۰؍ وغیرہ ہیں۔ ۱۹۹۴ءاکشے کمار کے سینما کریئر کے لئے ایک اہم سال ثابت ہوا۔ اسی سال ان کی یہ دل لگی، مہرا، سہاگ، اعلان، اورمیں کھلاڑی تو اناڑی جیسی سپر ہٹ فلمیں ریلیز ہوئیں۔ فلم یہ دل لگی میں انہیں پہلی بار پروڈیوسرہدایتکار یش چوپڑا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں اپنی دمدار اداکاری کے لئے وہ پہلی بار بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد بھی گئے گئے۔ ۱۹۹۴ء میں ریلیز ہونے والی فلم مہرا، ان کی سب سے زیادہ سپرٹ فلم ثابت ہوئی۔ 
 ۱۹۹۴ءمیں ہی اکشے کمار کی فلم میں کھلاڑی تو اناڑی بھی ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں انہوں نے سیف علی خان کے ساتھ ناظرین کو بھرپور تفریح ​​فراہم کی۔ اس فلم میں ان پر فلمایا جانے والا گانا میں کھلاڑی تو اناڑی کافی مقبول ہوا۔ ان فلموں کی کامیابی کے بعد اکشے کمار نے فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت قائم کرلی۔ ۱۹۹۷ءمیں ریلیز ہونے والی فلم دل تو پاگل ہےاکشے کمار کی سپر ہٹ فلم میں شامل کی جاتی ہے۔ اس فلم میں انہیں ایک بار پھر پروڈیوسر، ہدایت کار یش چوپڑاکے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس میں ان کےسامنے شاہ رخ خان تھے، اس کے باوجود اکشے کمارایک چھوٹے سے کردار کے ذریعہ ناظرین کی توجہ مبذول کروانے میں کامیاب رہے۔ فلم میں ان کی مضبوط اداکاری کے لئے انہیں بہترین معاون اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیا گیا۔ 
 ۲۰۰۰ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ہیراپھیری اکشے کمار کی اہم فلموں میں شامل ہے۔ پریہ درشن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم سے پہلے لوگوں کا خیال تھاکہ اکشے کمار صرف ایکشن سے بھرپور اداکاری ہی کرسکتےہیں، لیکن اکشے کمار نے اس فلم میں پریش راول اور سنیل شیٹی کےساتھ مل کراپنے کارناموں سےناظرین کو ہنساتے ہنساتے لوٹ پوٹ کردیا۔ فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے۲۰۰۶ء میں اس کا سیکوئل پھر ہیرا پھیری بنایا گیا۔ ۲۰۰۱ء میں اکشے نے اداکارہ ٹونکل کھنہ سے شادی کرلی۔ اکشے کمار کی جوڑی کو سنیل شیٹی کے ساتھ کافی پسند کیا گیا۔ وہیں اداکاراؤں میں اکشے کمار کی جوڑی اداکارہ روینا ٹنڈن اور کترینہ کیف کے ساتھ خوف پسند کی گئی۔ اکشے کمار نے اداکاری کے ساتھ ہی جوکر، اومائی گاڈ، پٹیالہ ہاؤس، کھلاڑی ۷۸۶؍اور دی باس جیسی کچھ فلمیں پرڈیوس بھی کیں۔ اکشے کمار کی آنے والی فلموں میں اسکائی فورس، ویلکم ٹو دی جنگل، جولی ایل ایل بی۳؍ اور ہیراپھیری۳؍ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK