• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

تاریخ کی کتابوں میں تصحیح اور تبدیلی کی ضرورت ہے: اکشے کمار

Updated: January 23, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai

اکشے کمار نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’’تاریخ کی کتابوں میں تصحیح کی ضرورت ہے۔ ان کتابوں میں فوج کے جوانوں کے بارے میں بھی معلومات ہونی چاہئیں ۔ان کتابوں میں ایسی بہت سی چیزیں نہیں ہیں جن کا ہونا ضروری ہے۔‘‘ یاد رہے کہ اکشے کمار کی فلم اسکائی فورس کل سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Akshay Kumar. Photo: INN
اکشے کمار۔ تصویر: آئی این این

اکشے کمار کی فلم ’’اسکائی فورس‘‘ کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ اس فلم کے ذریعے ویر پہاریہ نے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی ہے۔ فلم میں انہوں نے ہندوستانی ایئرفورس آفیسر ٹی وجئے کا کردار ادا کیا ہے۔  ۱۹۶۵ء میں پاک ہند فضائی جنگ کے دوران ہندوستان کے پاکستان کے سرگودہ ایئربیس پر جوابی حملے کے دوران ٹی وجئے گمشدہ ہوگئے تھے۔ فلم کی ریلیز سے قبل اکشے کمار نے سی این این نیوز ۱۸؍شوشا سےگفتگو کےدوران ہندوستان کی تاریخ کی نصابی کتابوں سے ٹی وجئے کے بارے میں معلومات کی عدم موجودگی کے بارے میں سوال قائم کیا اوردلیل پیش کی کہ تاریخ کی کتابوں میں ٹی وجئے کے تعلق سے معلومات ہونی چاہئے۔

اکشے کمار نے کہا کہ ’’ہمارے ملکمیں تاریخ کی نصابی کتابوںمیں تبدیلی کی ضرورت ہےاور ان کتابوں میں ہندوستانی فوج کے جوانوں کی قربانی اور بہادری کے بارے میں معلومات کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’تاریخ کی کتابوں میں بہت سی چیزیں نہیں ہیں۔ میں اراداتاً ایسے کردار ادا کرتا ہوںجن کا ذکر ہماری کتابوں میں نہیں ہوتا۔مجھے اس طرح کے کردار اداکرنے ہیں۔ یہ سب نامعلوم ہیرو ہیں۔لوگوں کو ان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے کیونکہ کسی نے بھی گہرائی میں جانےکی کوشش ہی نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: چھتیس گڑھ: جنگلاتی زمین کا حوالہ دےکرمحض مسلمانوں کے۶۰؍ گھر زمین دوز کردئے گئے

میں اسی طرح کے کردار تلاش کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے تاریخ کی کتابوں کے بارے میں کہا کہ ’’تاریخ کی کتابوں میں تصحیح کی ضرورت ہے۔ بہت سی چیزیں ہیں جن میں تصحیح کی ضرورت ہے۔ہم نے اکبر اور اورنگ زیب کے بارے میں پڑھا ہے لیکن ہمارے اپنے ہیروز کے بارے میں نہیں پڑھا ہے۔ ان کا ذکر بھی ان کتابوں میں ضروری ہے۔ فوج کے تعلق سے بہت سی کہانیاں ہیں۔ بہت سے افراد کو پرم ویر چکرکے اعزاز سے نوازاجاچکا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ تاریخ میں تصحیح کی ضرورت ہے اور اس طرح کے کرداروں کو کتابوں میں جگہ دینی چاہئے تا کہ ہماری نسلیں ان سے واقف ہوسکیں۔‘‘

اسکائی فورس
یادرہے کہ اکشے کمار کی فلم ’’اسکائی فورس‘‘ کی ہدایتکاری دنیش وجن نے کی ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار کے علاوہ سارہ علی خان بھی نظر آئیں گی۔ نمرت کور اور شردکیلکر بھی اس فلم میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم کل ریلیز کی جانے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK