• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اکشے کمار کی فلم سرپھرا کا دوسرا گانا ’’خدایا‘‘ ریلیز

Updated: June 29, 2024, 4:10 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اکشے کمار کی فلم ’سرپھرا‘ اس وقت موضوع بحث ہے، ایسے میں جنگل میوزک اور پروڈیوسرز کیپ آف گڈ فلمز، ابونڈینٹیا انٹرٹینمنٹ اور ٹو ڈی انٹرٹینمنٹ نے لوگوں کے جوش و خروش کو برقرار رکھتے ہوئے گانا ’خدایا‘ ریلیز کیا ہے۔

 Song ``Khudaya’’ Released. Photo: INN
گانا ’’خدایا‘‘ ریلیز۔ تصویر : آئی این این

اکشے کمار کی فلم ’سرپھرا‘ اس وقت موضوع بحث ہے، ایسے میں جنگل میوزک اور پروڈیوسرز کیپ آف گڈ فلمز، ابونڈینٹیا انٹرٹینمنٹ اور ٹو ڈی انٹرٹینمنٹ نے لوگوں کے جوش و خروش کو برقرار رکھتے ہوئے گانا ’خدایا‘ ریلیز کیا ہے۔ ایک ایسی قوالی جو محبت اور جدوجہد کرنے والوں کی مکمل عکاسی کرتی ہے، اکشے کمار اور رادھیکا مدن کا یہ دلکش ٹریک یقیناً آپ کے دلوں کو چھو لے گا۔ "خدایا" اب تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

سوہت ابھینکر، ساگر بھاٹیہ اور نیتی موہن نے اسے گایا ہے اور سوہت ابھینکر نے ہی اسے کمپوزکیا ہے، "خدایا" فلموں میں قوالی کی شاندار واپسی ہے۔ یہ گانا محبت کی طاقت کو اجاگر کرتا ہے۔ مداحوں کو یاد دلاتا ہے کہ سچی محبت تمام آزمائشوں اور مصیبتوں کا مقابلہ کرتی ہے۔ ان کا ہم آہنگ امتزاج موسیقی کا ایک ایسا تجربہ تخلیق کرتا ہے جو بہتر ہے، جس سے یہ البم کا بہترین ٹریک بن جاتا ہے۔ "خدایا" جذباتی گہرائی اور بیانیہ کی فراوانی کی ایک جھلک ہے جسے "سرپھرا" میں بتایا ہے۔ اکشے کمار اور رادھیکا مدن نے اس گانے کو اور بھی دلکش بنا دیا ہے۔

گانے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، نیتی موہن نے کہاکہ’‘ "`خدایا` گانا میرے لئے ایک ناقابل یقین حد تک خاص تجربہ رہا ہے۔ گانے کے شاندار بول اور مسحور کن دھن واقعی محبت کے جوہر کو اپنی گرفت میں لیتے ہیں۔ میں بہت پرجوش ہوں کہ لوگ یقینی طور پر اس کو محسوس کریں گے۔‘‘

سوہت ابھینکرجنہوں نے اس گانے کو کمپوز بھی کیا ہے کہا کہ’’"خدایا گیت  کمپوز کرنا اور گانا میرے لئے ایک گہرا جذباتی سفر رہا ہے، یہ قوالی میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ مداحوں سے اتنا ہی تعلق بنائے گی جتنا کہ اسے تخلیق کرتے وقت میرے ساتھ تھا۔" 

نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سدھا کونگارا نے اس فلم کی  ہدایت کاری کی ہے جبکہ سودھا اور شالینی اوشادیوی نے اس کی کہانی لکھی ہے، پوجا تولانی اور جی وی نے اس فلم کے مکالمے لکھے ہے، پرکاش کمار کی میوزک، ’سرپھرا‘ کو ارونا بھاٹیہ (کیپ آف گڈ فلمز)، ساؤتھ سپر اسٹارز سوریہ اور جیوتیکا (ٹو ڈی  انٹرٹینمنٹ) اور وکرم ملہوترا (ابنڈنٹیا انٹرٹینمنٹ) نے تیار کیا ہے۔ ۱۲؍ جولائی کو فلم سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ جو آپ کو امنگ، عزم اور خوابوں کے انتھک تعاقب کے ایک دلچسپ سفر پر لے جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK