بالی ووڈ میں ایک برس کے عرصے کے بعد سنیما گھر کھلے تو اکشے کمار کی فلم `’سوریہ ونشی‘ اور رجنی کانت کی فلم ’اناتھے‘ نے فلم شائقین کو مایوس نہیں کیا اور یہ فلمیںان دنوں باکس آفس پر راج کر رہی ہیں۔
EPAPER
Updated: November 10, 2021, 11:09 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ میں ایک برس کے عرصے کے بعد سنیما گھر کھلے تو اکشے کمار کی فلم `’سوریہ ونشی‘ اور رجنی کانت کی فلم ’اناتھے‘ نے فلم شائقین کو مایوس نہیں کیا اور یہ فلمیںان دنوں باکس آفس پر راج کر رہی ہیں۔
بالی ووڈ میں ایک برس کے عرصے کے بعد سنیما گھر کھلے تو اکشے کمار کی فلم `’سوریہ ونشی‘ اور رجنی کانت کی فلم ’اناتھے‘ نے فلم شائقین کو مایوس نہیں کیا اور یہ فلمیںان دنوں باکس آفس پر راج کر رہی ہیں۔اکشے کمار کی فلم `سوریہپ ونشی نے جہاں کورونا سے قبل ریلیز ہونے والی فلموں سے زیادہ بزنس کر کے شاندار آغاز کیا ہے وہیں جنوبی ہند کے سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم `اناتھے نے تقریباً۱۷۴؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی `اے این آئی کے مطابق `سوریہ ونشی نے ۵؍ نومبر یعنی ریلیز کے پہلے روز۲۶ء۲۹؍ کروڑروپے کا بزنس کیا جبکہ فلم نے دوسرے روز۲۳ء۸۵؍ کروڑ روپے کی کمائی کی۔ انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ `’بالی ووڈ ہنگامہ‘ کے مطابق اکشے کمار کی فلم نے ریلیز کے تیسرے روز۳۱؍ کروڑروپے کا بزنس کیا جس کے بعد فلم کی تین دن کی کمائی۷۹؍ کروڑ تک جا پہنچی۔ ایکشن کرائم اور سنسنی سے بھرپور فلم `سوریہ ونشی میں اکشے کمار نے ایک ڈی ایس پی کا کردار ادا کیا ہے جو جرائم کے خلاف سرگرم ہوتے ہیں فلم میں اکشے کے ساتھ کترینہ کیف نے اداکاری کی ہے جب کہ رنویر سنگھ اور اجے دیوگن کا کردار خصوصی اور مختصر ہے۔فلم نقاد ترن آدرش نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ `سوریہ ونشی نے اکشے کی کورونا سے قبل ریلیز ہونے والی فلموں `کیسری ، `گُڈ نیوز اور `ہاؤس فل۴؍ سے زیادہ اچھا بزنس کیا ہے۔ترن آدرش کے مطابق مذکورہ فلمیں کورونا سے پہلے ریلیز ہوئی تھیں جب سنیما گھر مکمل گنجائش کے ساتھ تھے۔ریاست مہاراشٹر سمیت متعدد ریاستوں میں سنیما گھر۵۰؍ فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے ہیں اور اس دوران ریلیز ہونے والی فلم `سوریہ ونشی کا آغاز اچھا ہے۔ ترن آدرش نے اکشے کمار کی فلموں کے اعداد و شمار کا جائزہ پیش کیا کہ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہونے والی فلم `کیسری نے اوپننگ ویک اینڈ پر۷۸ء۰۷؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا جب کہ فلم `ہاؤس فل ۴؍ اور `گُڈ نیوز نے بالترتیب۵۳ء۲۲؍ اور۶۵ء۹۹؍ کروڑ کا کاروبار کیا تھا۔ان کے مطابق `سوریہ ونشی نے۳؍ دن کے دوران تقریباً ۸۰؍کروڑ کی کمائی کی ہے جو بہترین ہے۔فلم نقاد روہت جیسوال کہتے ہیں ان کے خیال میں اکشے کی فلم پہلے ہفتے میں۱۲۰؍ کروڑ کا کاروبار کر سکتی ہے۔ اب اگر بات کی جائے ریاست تمل ناڈو کے سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم `اناتھے کی، تو فلم نے ریلیز کے ۴؍ دنوں میں۱۷۴ء۷۳؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ٹریڈ تجزیہ کار منوبالہ وجایا بالن کے مطابق `اناتھے نے ریلیز کے پہلے روز۷۰ء۱۹؍ کروڑ، دوسرے روز۴۲ء۶۳؍، تیسرے روز ۳۳ء۷۱؍ جب کہ چوتھے روز۲۸ء۲۰؍کروڑ روپے کمائے ۔ جو یہ مجموعی طورپر۱۷۴ء۷۳؍کروڑ بنتے ہیں۔ رجنی کانت کی فلم ۴؍ نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنی تھی۔ایکشن تمل فلم `اناتھے کے معنی بڑے بھائی کے ہیں جس کی کہانی بھائی اور بہن کے رشتے کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں رجنی کانت کے ساتھ کیرتی سُریش نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔