• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اکشے کی فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ بری طرح فلاپ

Updated: June 15, 2022, 1:18 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ کو باکس آفس پر بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Samrat Prithvi Raj.Picture:INN
سمراٹ پرتھوی راج کا ایک منظر ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ کو باکس آفس پر بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سمراٹ پرتھوی راج فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے سے قاصر رہی۔ فلم ریلیز ہونے کے دوسرے ہفتے بعد بھی کوئی خاطر خواہ کاروبار نہیں ہوا اور اس ہفتے صرف۷ء۲۵؍ کروڑ کا کاروبارریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم کی تیاری میں تقریباً ۳۰۰؍ کروڑ روپے کی لاگت آئی لیکن اب تک مجموعی کمائی صرف۶۱ء۷۲؍ کروڑ ہے۔ فلمی شائقین نے سمراٹ پرتھوی راج پر عدم دلچسپی کا اظہار کیا اور سنیما گھروں میں مذکورہ فلم کے بجائے دوسری فلموں کو ترجیح دی۔ فلم بین کارتک آرین کی ریلیز ہونے والی فلم ’بھول بھولیاں۲‘ اور ہالی ووڈ فلم ’جوراسک  ورلڈ ڈومینئن‘ کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اسی سبب مختلف ریاستوں کے سنیما گھروں میں مذکورہ فلموں کی ٹکٹوں کی مانگ ہے۔سمراٹ پرتھوی راج فلم کو چندرپرکاش نے ڈائریکٹ کیا جس میں اکشے کمار نے راجا ’پرتھوی راج چوہان‘ کا کردار نبھایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK