• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

علی اور رِچا جلد ہی ’فُکرے ۳‘ کی شوٹنگ کریں گے

Updated: February 14, 2021, 4:21 PM IST | Agency | Mumbai

علی فضل اور رِچا چڈھا اپنے مداحوں کا انتظار جلد ہی ختم کرنے والے ہیںاور ان کی ایک ساتھ فلم جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔ان دونوں کو فلمی شائقین نے ’فُکرے‘ سیریز میں دیکھا تھا اور اب یہ جوڑی اس فلم کے تیسرے حصہ میں بھی نظر آنے والی ہے۔

Ali Fazal and Richa Chadha.Picture:INN
علی فضل اور رِچا چڈھا ۔تصویر :آئی این این

علی فضل اور رِچا چڈھا اپنے مداحوں کا انتظار جلد ہی ختم کرنے والے ہیںاور ان کی ایک ساتھ فلم جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔ان دونوں کو فلمی شائقین نے ’فُکرے‘ سیریز میں دیکھا تھا اور اب یہ جوڑی اس فلم کے تیسرے حصہ میں بھی نظر آنے والی ہے۔شمالی ہندوستان میں اس فلم کی شوٹنگ اپریل کے وسط میں شروع ہوگی۔ یہ فلم بھی اسی  سیریز کا حصہ ہوگی۔ خیال رہے کہ علی اور رِچا نے اپنی محبت کے اظہار سے قبل اس فلم کے پہلے حصہ کی شوٹنگ دہلی میں ہی کی تھی اور ۲۰۱۲ء میں ان دونوں کی پہلی ملاقات اس فلم کے سیٹ پر ہی ہوئی تھی۔  پروجیکٹ کے ایک قریبی ذرائع کا کہنا ہے’’ویسے بھی فلم کے بارے میں بے حد جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ یہ بالی ووڈ کی سب سے مشہور مزاحیہ فرنچائزی  سیریز میں سے ایک ہے۔ تمام اداکار ایک ساتھ پھر کام کرنے کے تعلق سے پرجوش ہیں۔  ۲۰۲۱ء کے موسم گرما میں اس کی شوٹنگ شروع ہوگی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK