• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

علی اصغر نے کپل شرما شو چھوڑنے کی وجہ بتائی

Updated: October 11, 2022, 12:14 PM IST | Agency | Mumbai

کامیڈین علی اصغر نے کپل شرما سے اپنے اختلافات کی نوعیت اور شو چھوڑنے کی وجوہات کا پہلی بار تذکرہ کردیا۔

Ali Asgar.Picture:INN
علی اصغر ۔ تصویر:آئی این این

کامیڈین علی اصغر نے کپل شرما سے اپنے اختلافات کی نوعیت اور شو چھوڑنے کی وجوہات کا پہلی بار تذکرہ کردیا۔اپنے حالیہ انٹرویو میں علی اصغر نے۵؍ سال قبل کپل شرما کا شو چھوڑنے اور اُس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر کھل کر بات کی۔  انہوں نے بتایا کہ شو چھوڑنے کے بعد کپل شرما سے کبھی بات نہیں ہوئی، ہم اس دوران ملے بھی نہیں، دراصل مجھے پارٹیوں میں جانا پسند نہیں ہے۔علی اصغر نے۲۰۱۷ء میں شو چھوڑا تھا، یہ وہی وقت تھا جب کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان جھگڑے کی خبریں زبان زد عام تھیں۔انہوں نے شو سے علیحدگی کی وجہ تخلیقی نوعیت کے مسائل کو قرار دیا اور کہا کہ دراصل میں شو میں اپنے کردار کی گنجائش سے مطمئن نہیں تھا۔ کامیڈین نے مزید کہا کہ اب میں آگے بڑھ چکا ہوں، ہمارے درمیان کوئی لڑائی یا غصہ بھی نہیں، کپل شرما شو میں واپسی سے متعلق میرا رویہ سخت گیر بھی نہیں ہے۔انہوں نے شو سے علیحدگی کے بعد میڈیا میں پیدا ہونے والی ہنگامہ خیز ی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام رپورٹس پر میں نے خاموش رہنے کا فیصلہ کیاکیونکہ اس وقت خاموشی ہی بہتر تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK