• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

روبینہ کا رقص دیکھ کرعلی گونی حیران رہ گئے

Updated: November 19, 2020, 9:51 AM IST | Agency | Mumbai

بگ باس۱۴؍ میں گزشتہ دنوں گھر میں تہواروں کومنایا گیا تھا۔ دیوالی پر تمام کنٹسٹنٹ کے گھر سے انہیں تحفے آئے۔ وہیں اتوار کو کنٹسٹنٹس نے سلمان خان کیلئے قوالی کی محفل کا انعقاد کیا۔

Rubina Dilaik. Picture :INN
روبینہ دلیک۔ تصویر:آئی این این

بگ باس۱۴؍ میں گزشتہ دنوں گھر میں تہواروں کومنایا گیا تھا۔ دیوالی پر تمام کنٹسٹنٹ کے گھر سے انہیں تحفے آئے۔ وہیں اتوار کو کنٹسٹنٹس نے سلمان خان کیلئے قوالی کی محفل کا انعقاد کیا۔ اب گھر میں کچھ خاص مہمانوں نے انٹری کی  ہے، جنہیں اپنی جانب متوجہ کرنے کے لئے روبینہ دلیک اور کویتا کوشک نے ڈانس بھی کیا۔ بگ باس کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں روبینہ دلیک اور کویتا کوشک فلم گرو کے گانے ’مایا مایا’ پر جلوے بکھیرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کو روبینہ دلیک کے انسٹا گرام اکاونٹ سے شیئر کیاگیا ہے، جس میں وہ بگ باس کے گھر میں آئے مہمان مونالیزا اور سدھا چندرن کے سامنے ڈانس کر رہی ہیں۔ ڈانس تو روبینہ اور کویتا کوشک دونوں ہی کر رہے ہوتے ہیں لیکن علی گونی کی نظر مرکوز ہوتی ہے روبینہ دلیک پر۔ ان کا ڈانس دیکھ کر وہ حیران نظر آتے ہیں۔ جیسے ہی دونوں کا پرفارمنس ختم ہوتا ہے، علی گونی بھاگ کر جاتے ہیں اور روبینہ دلیک کا پیر چھونے لگتے ہیں۔ جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ علی گونی کو روبینہ دلیک کا ڈانس بہت پسند آیا ہے۔ اس پر روبینہ ہنسنے لگتی ہیں۔ یہی نہیں مونالیزا اور سدھا چندرن بھی روبینہ کی ادائیں دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو ہی شو سے شاردل پنڈت باہر ہوئے ہیں۔ شاردل پنڈت  کے ساتھ روبینہ دلیک گھر سے بے گھر ہونے کے لئے نامزد تھیں، لیکن وہ بچ گئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK