• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’جگرا‘‘ میں عالیہ بھٹ اور دلجیت دوسانجھ ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے

Updated: September 13, 2024, 7:39 PM IST | Mumbai

عالیہ بھٹ کی اگلی فلم ’’جگرا‘‘ ۱۱؍ اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم کے سیٹ سے عالیہ نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔ اس فلم میں ویدانگ رائنا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

Alia Bhatt and Diljit Dosanjh. Image: X
عالیہ بھٹ اور دلجیت دوسانجھ۔ تصویر: ایکس

دلجیت دوسانجھ اور عالیہ بھٹ فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کے ۸؍ سال بعد ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔ دونوں نے ’’جگرا‘‘ کے سیٹ سے اپنی تصویر جاری کی ہے ۔جمعہ کو عالیہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی، جس میں انہیں ایک کرسی پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ کرسی پر لکھا ہے ’’دی سیڈ کڑی‘‘ جبکہ دلجیت کی کرسی پر لکھا ہے ’’سنگس اباؤٹ کڑی۔‘‘ عالیہ بھٹ نے کیپشن لکھا کہ ’’کرسیاں سب کچھ بتاتی ہیں۔‘‘ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق اس پوسٹ پر شائقین کی جانب سے کئی دلچسپ ردعمل سامنے آئے۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ فلم میں دلجیت دوسانجھ اداکاری کریں گے یا کوئی نغمہ ریکارڈ کریں گے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)

اس سے قبل عالیہ بھٹ اور دلجیت دوسانجھ نے ۲۰۱۶ء کی فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ ابھیشیک چوبے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں کرینہ کپور اور شاہد کپور بھی مرکزی کردار میں تھے۔ وسن بالا کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’جگرا‘‘ ۱۱؍ اکتوبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کو کرن جوہر اور عالیہ بھٹ نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ اس سے قبل عالیہ ’’راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی‘‘ میں نظر آئی تھیں۔ دوسری طرف، دلجیت اس ماہ اپنے یورپ کے دورے کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پنجابی اداکار اور گلوکار اپنے ’’دل لومیناٹی‘‘ انڈیا کے دورے کے ایک حصے کے طور پر اکتوبر سے دسمبر تک ۱۰؍ ہندوستانی شہروں میں پرفارم کریں ے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK