عالیہ بھٹ نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی کامیاب جاری ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے اٹلی کے میلان میں جاری گچی اسپرنگ سمر ۲۰۲۴ء شو میں شرکت کی ہے۔
EPAPER
Updated: September 23, 2023, 4:34 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
عالیہ بھٹ نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی کامیاب جاری ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے اٹلی کے میلان میں جاری گچی اسپرنگ سمر ۲۰۲۴ء شو میں شرکت کی ہے۔
عالیہ بھٹ نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی کامیاب جاری ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے اٹلی کے میلان میں جاری گچی اسپرنگ سمر ۲۰۲۴ء شو میں شرکت کی ہے۔ وہ گچی کی برینڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔ انہیں شو میں ہالی ووڈ کے اداکار جولیا رابرٹس اور ریان گوسلنگ کے ساتھ دیکھا گیا۔ اٹلی کے ڈیزائنر سباتو ڈی سارنو نے شو کا آغازاپنی فن سے کیا۔ سباتو ڈی سارنو کے افتتاحی کلیکشن ’گچی انکورا‘اور ’گچی اگین‘ نےصارفین کو دوبارہ گچی کی جانب متوجہ کیا۔ عالیہ نے شو میں گچی کےنیون ہرے رنگ کے ٹاپ کے ساتھ ڈینم کی پینٹ زیب تن کی تھی۔ بھاری زیوارات زیب تن کرنے کے بجائے انہوں نے اسٹائلش لک کو ترجیح دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر شو کی تصاویرشیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’’پرسنل اسٹائل بٹ گچی فائیڈ‘‘۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ امسال مئی میں گچی کی عالمی برینڈ ایمبیسڈر بنی ہیں۔ وہ دنیا بھر میں گچی کی ہندوستان کی پہلی برینڈ ایمبیسڈر ہیں۔ انہوں نےسیول، جنوبی کوریا میں کروز ۲۰۲۴ءشو میں لگزری ہاؤس ایمبیسڈر سے اپنے اس سفر کا آغاز کیا تھا۔ یاد رہے کہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر گچی انکورا کے دعوت نامہ کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔ سباتو ڈی سارنو کے گچی انکورا سمر اسپرنگ ۲۰۲۴ کا آغاز ۲۲؍ ستمبرکی صبح ۹؍ بجے سے ہوا تھا۔ سباتو ڈی سارنو کے کلیکشن کو’’ انکورا‘‘ نام دیا گیا ہے جس کا معنی انگریزی میں’ دوبارہ‘ ہے ۔اس ضمن میں انہوں نےکہا کہ انکورا ایسا لفظ ہے جس کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب خواہش ختم نہ ہوئی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’وہ فیشن سےدوبارہ محبت کرنا چاہتے ہے۔‘‘