• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

عالیہ بھٹ، کرینہ کپوراور نیتو کپور نے فلم ’فراز‘کی پزیرائی کی

Updated: January 23, 2023, 12:49 PM IST | Mumbai

فلم ’فراز‘کے فلمسازو ںنے ذہان کپور کے اہل خانہ کیلئےخصوصی اسکریننگ کی۔ فلم دیکھنے کے بعد اور عالیہ بھٹ، کرینہ کپور خان اور دیگر سبھی نے ہنسل مہتا کے ذریعہ بنائی گئی اس فلم کی پزیرائی کی۔

A poster of the movie Faraaz
فلم فراز کا ایک پوسٹر

v فلم ’فراز‘کے فلمسازو ںنے  ذہان کپور کے اہل خانہ کیلئےخصوصی اسکریننگ کی۔ فلم دیکھنے کے بعد اور عالیہ بھٹ، کرینہ کپور خان اور دیگر سبھی نے ہنسل مہتا کے ذریعہ بنائی گئی اس فلم کی پزیرائی کی۔
 ہنسل مہتا کی فلم ’فراز‘ کے مرکزی اداکاروں میں سے ایک ذہان کپور نے حال ہی میں ایک تھیٹر میں اپنے خاندان کیلئے ایک خصوصی اسکریننگ کی تھی۔ اسکریننگ میں ذہان  کے والد کنال کپور، ان کی والدہ شینا سپی، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور خان، سیف علی خان، نیتو کپور، رمیش سپی، روہن سپی، نویہ نویلی نندا، شویتا بچن اور دیگر نے شرکت کی تھی۔
 یہ فلم حقیقی کہانی پر  مبنی ہے۔ یہ دہشت گردانہ حملے کی کہانی ہے،یہ حملہ ۲۰۱۶ء میں ڈھاکہ کے ہولی آرٹیسن کیفے میں ہوا تھا۔ اس فلم کو بھوشن کمار اور انوبھو سنہا نے پروڈیوس کیا ہے۔ جب اس کا لندن بی ایف آئی فیسٹیول میں پریمیر ہوا تو اسے زبردست پزیرائی ملی۔ 
  عالیہ بھٹ، کرینہ کپور خان اور نیتو کپور  نے اس فلم کو بہت پسند کیا اور اس کی تعریف کی۔ یہاں تک کہ رنبیر کپور اور سیف علی خان کو بھی یہ فلم پسند آئی۔ آدتیہ راول اور ذہان کپور کی اداکاری کو سراہا گیا۔ اب فلم کیلئے توقعات اور بھی بڑھ گئی ہیں اور فلم ۳؍ فروری کو ریلیز کی جائے گی۔
 نیتو کپور نے کہا’’ذہان کپور، آدتیہ راول، جوہی ببر کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ یہ ایک شاندار فلم ہے۔‘‘عالیہ بھٹ نے کہا’’ فراز کی پوری ٹیم کو مبارک ہو! کتنی دل دہلا دینے والی فلم ہے! ہر ایک اداکار کی شاندار پرفارمنس!!! ضرور دیکھیں۔‘‘کرینہ کپور خان نے شیئر کیا، ’’بالکل حیرت انگیز فلم…،دل پگھلتا ہے....۔‘‘
 اس فلم کے ہدایتکار ہنسل مہتا ہیں اور پروڈیوسر بھوشن کمار، انوبھو سنہا، ساکشی بھٹ، ساحل سہگل اور مظاہر مندسور والا ہیں۔ یہ فلم ٹی سیریز اور بنارس میڈیا نے مہانا فلمز کے اشتراک سےتیار کی ہے۔ فلم میں ذہان کپور، آدتیہ راول، جوہی ببر، عامر علی، سچن لالوانی، پلک لالوانی اور ریشم سہانی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK