• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عالیہ بھٹ، دنیش وجن کی ’’سپر نیچرل یونیورس‘‘ کا حصہ بن سکتی ہیں

Updated: December 02, 2024, 9:52 PM IST | Mumbai

ذرائع کے مطابق عالیہ بھٹ، میڈڈوک کے دنیش وجن کے ساتھ ایک فلم کیلئے بات چیت کررہی ہیں۔ اس طرح وہ بھی سپر نیچرل یونیورس کا حصہ بن سکتی ہیں۔

Alia Bhatt Photo: INN
عالیہ بھٹ۔ تصویر: آئی این این

عالیہ بھٹ جلد ہی دنیش وجن کی فلم میں نظر آسکتی ہیں۔ وائی آر ایف کی ’’الفا‘‘ اور سنجے لیلا بھنسالی کی ’’لو اینڈ وار‘‘ کے بعد وہ سپر نیچرل فلم کی کاسٹ میں شامل ہوسکتی ہیں۔ خبروں کے مطابق ایک فوٹوگرافر نے عالیہ بھٹ کو میڈڈوک کے دفتر میں دیکھا تھا، تب سے خبریں ہیں کہ غالباً وہ کسی فلم کے متعلق دنیش وجن سے ملاقات کیلئے گئی تھی۔ پنک ولا نے اطلاع دی ہے کہ عالیہ ایک مافوق الفطرت ہارر تھریلر پر بات کرنے کیلئے میڈڈوک کے دفتر کا دورہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:دعا لیپا کنسرٹ: ’لیویٹیٹنگx وہ لڑکی جو‘، شاہ رخ اور ابھیجیت کے مداحوں میں تنازع

اس پروجیکٹ سے قریب ذرائع نے بتایا کہ ’’عالیہ نے ہمیشہ دنیش وجن کے ساتھ متعدد فیچر فلموں پر تبادلہ خیال کیا ہے اور اب وہ پروڈیوسر کے ساتھ تعاون کرسکتی ہیں۔ اداکارہ کو ایک نفسیاتی مافوق الفطرت تھریلر پسند ہے، جو ’’لو اینڈ وار‘‘ کے بعد ان کی بڑی فلم ہوسکتی ہے۔ توقع ہے کہ ۲۰۲۵ء کی پہلی سہ ماہی میں اس فلم کے متعلق باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔‘‘ 

ٰیہ بھی پڑھئے: بہن بمقابلہ بھائی: سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان کی فلمیں ٹکرا سکتی ہیں

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فلم کا نام ’’چامنڈا‘‘ رکھا گیا ہے۔ فی الحال یہ اسکرپٹ کے مرحلے میں ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عالیہ اس فلم میں میڈ ڈوک کے ساتھ شراکت کیلئے پرجوش ہیں، جو ہارر کامیڈی یونیورس کے ساتھ ایک متوازی کائنات شروع کر سکتی ہے جس میں ’’استری‘‘، ’’بھیڑیا‘‘، ’’منجیا‘‘ اور ’’تھاما‘‘ شامل ہیں۔ اس سے پہلے، یہ اطلاع ملی تھی کہ کیارا اڈوانی میڈڈوک کے ساتھ ایک مافوق الفطرت ہارر تھریلر فلم ’’دیوی‘‘ میں کام کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس نئی کائنات میں عالیہ بھٹ، کیارا اڈوانی اور دیگر شامل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK