اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم پشپا ۲؍ نے مقامی باکس آفس پر ۵۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرلیا ہے- یاد رہے کہ یہ پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے-
EPAPER
Updated: December 08, 2024, 10:25 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم پشپا ۲؍ نے مقامی باکس آفس پر ۵۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرلیا ہے- یاد رہے کہ یہ پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے-
اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم پشپا ۲؍ نے مقامی باکس آفس پر ۵۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا ہے- ساکنک کے مطابق پشپا ۲؍ نے اپنے پیڈ پریمیرز میں ۱۰ء ۶۵؍ کروڑ روپے، ریلیز کے پہلے دن ۱۶۴ء ۲۵؍ کروڑ روپے، جمعہ کو ۹۳ء ۸؍ کروڑ روپے، سنیچر کو ۱۱۹ء ۲۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا- اسی طرح فلم نے گزشتہ تین دنوں میں ۳۷۸ء ۹۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا-
آج یعنی اتوار کو سو کمار کی ہدایتکاری میں بنی فلم نے ۱۲۴ء ۵۹؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے- یاد رہے کہ پشپا ۲؍ کی ہدایتکاری کے فرائض سو کمار نے انجام دیئے ہیں- فلم میں اللو ارجن، رشمیکا مندانا کے علاوہ فاحد فاسل نے بھی اداکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں-