• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پشپا ۲؍ :عالمی سطح پر ۹۲۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار ، جلد ہی ایک ہزار کروڑ کلب میں شامل ہوسکتی ہے

Updated: December 10, 2024, 10:10 PM IST | Mumbai

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اللو ارجن کی فلم پشپا ۲؍ نے عالمی سطح پر ۹۵۰؍ کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار کیا ہے۔عالمی سطح پر یہ فلم ایک ہزار کروڑ کلب میں شامل ہونے والی ہے۔ فلم نے عالمی باکس آفس پر ۹۲۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔اپنے ۵؍ دن کےکلیکشن سے رنبیر کپور کی فلم ’’اینیمل‘‘ کے مجموعی پیداوارکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

سندیپ ریڈی وانگا کی بلاک بسٹر فلم اینیمل نے باکس آفس پر اپنے ۸؍ ہفتوں میں ۸۷ء۵۵۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ پشپا ۲؍ پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے۔ پشپا ۲؍ نے اپنے ۵؍ دن کے کلیکشن سے شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘ اور استری ۲؍ کے مجموعی کلیکشن (۷۹ء۵۹۷؍ کروڑروپے )کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔ یاد رہےکہ پشپا ۲؍ گزشتہ ہفتے جمعرات کو ریلیزہوئی تھی۔ اس فلم نے اپنی ریلیز کے دن ۱۶۴ء ۲۵؍ کروڑ روپے کا کاروبارکیا تھا۔فلم نے دوسرے دن ۸ء۹۳؍ کروڑ روپے،تیسرے دن ۱۱۹ء۲۵؍کروڑ روپے اور چوتھے دن ۰۵ء۱۴۱؍ کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے۔پانچویں دن فلم کے کلیکشن میں ۵۴؍ فیصد ڈراپ ہونے کے باوجود اس نے باکس آفس پر ۱ء۶۴؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ یاد رہے کہ پشپا ۲؍، تیلگو، کنٹر، ملیالم، ہندی اور دیگرزبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلم میں اللو ارجن، رشمیکامندانا، فاحد فاسل اور دیگر نے اداکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK