• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اللوارجن کی فلم ’’پشپا ۲‘‘ کا ٹریلر یوٹیوب پر نمبر ون پر ٹرینڈ کررہا ہے

Updated: November 19, 2024, 4:44 PM IST | Mumbai

اللوارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم ’’پشپا ۲‘‘کا ٹریلر یوٹیوب پر نمبر ون پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔اب تک ۱۲۰؍ ملین افراد نے یہ ٹریلر دیکھا ہے جبکہ ملین افراد نے اسے لائیک کیا ہے۔

Pushpa 2 Poster. Photo: INN
پشپا ۲؍ کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

اللو ارجن اوررشمیکا مندانا کی فلم پشپا ۲:دی رول کا ٹریلر یوٹیوب پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ یوٹیوب پر اسے اب تک ۱۲۰؍ملین افراد نے دیکھا ہے جبکہ ۳ء۲؍ ملین افراد نے لائیک کیا ہے۔ یاد رہے کہ ۱۷؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو یہ ٹریلر جاری کیا گیا تھا۔ فلم سازوں نے پوسٹ کیا ہے کہ ’’یہ ٹریلر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا ہے۔ ’’پشپا دی رول‘‘ کا ٹریلر یوٹیوب پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہاہے۔ اسے اب تک ۱۲۰؍ملین افراد نے دیکھا ہے جبکہ ملین افراد نے لائیک بھی کیا ہے۔‘‘فلم سازوںنے فلم کا پوسٹربھی جاری کیا ہے۔ 

خیال رہے کہ پشپا ۲؍ کی ہدایتکاری کے فرائض سوکمار نے انجام دیئے ہیں۔پشپا ۲؍ ۲۰۲۱ء کی فلم ’’پشپا دی رائز‘‘کا سیکوئل ہےجس نے باکس آفس پرکامیاب کاروبار کیا تھا۔ پشپا : دی رائز میں االلوارجن نے پشپا راج، رشمیکا مندانانے سری ولی کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم ۱۷؍ دسمبر ۲۰۲۱ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ پشپا ۲: دی رول میں دیوی سری پرسادنے موسیقی دی ہے جبکہ پولش سنیماٹوگرافر میروسلو کوبا بروزیک نے سنیماٹوگرافی کی ہے۔ یاد رہے کہ ’’پشپا ۲‘‘ ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK