Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

اللو ارجن نے ایٹلی کمار کے ساتھ اپنی اگلی فلم کیلئے ۱۷۵؍ کروڑ روپے فیس لی ہے

Updated: March 24, 2025, 6:04 PM IST | Mumabi

اللو ارجن نے ایٹلی کمارکے ساتھ اپنی اگلی فلم ’’اے ۶‘‘ کیلئے ۱۷۵؍کروڑ روپے فیس لی ہے۔ فلم کا پری پروڈکشن شروع ہوچکا ہے۔ یہ زیادہ بجٹ پر بنائی جانے والی فلم ہے۔

Atlee Kumar and Allu Arjun. Photo: INN
ایٹلی کمار اور اللو ارجن۔ تصویر: آئی این این

اللو ارجن نے حال ہی میں اپنی ہٹ فلم ’’پشپا۲‘‘ کے ذریعےمداحوں کے دل میں جگہ بنائی ہے۔اب یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ اللو ارجن نے ایٹلی کمار اور سن پکچرز کے ساتھ اپنی اگلی فلم کیلئے ۱۷۵؍کروڑ روپےفیس لی ہے۔‘‘وقتی طور پر نام دی جانے والی فلم ’’اے ۶‘‘ایک زیادہ بجٹ والی فلم ہوگی جو ہندوستانی فلم انڈسٹری کیلئے گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: عمران خان کی فلم ’’آوارہ پن ۲‘‘ کا ٹیزر جاری، ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی

اگلے دو ماہ میں کاسٹ کا اعلان کیا جائے گا
فلم کا پری پروڈکشن شروع ہوچکاہے اور اگلے دو ماہ میں کاسٹ کا اعلان کیا جائے گا۔ فلم میں بڑے پیمانے پر آئی ایف ایکس کا استعمال کیاجائے گاجبکہ ایٹلی کمار اس فلم کےذ ریعے سیاسی اور ڈرامائی عناصر کی ایک منفرد دنیا تخلیق کرنا چاہتے ہیں۔توقع کی جارہی ہ

 

’’پشپا۲‘‘ کی کامیابی کے بعد اللو ارجن مختلف انڈسٹریز میں اپنے کریئر کی شروعات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تاہم، انہوںنے ایٹلی کمار کی فلم ’’اے ۶‘‘کا انتخاب کیا ہے کیونکہ اس فلم میں اتنی قابلیت ہے کہ وہ عالمی سطح پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے۔’’اے ۶‘‘کے علاوہ اللو ارجن تری وکارام کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں اور یہ فلم ۲۰۲۶ء کے اواخر میں ریلیز ہوگی۔ ’’اے ۶؍‘‘کا پروڈکشن اگست تا اکتوبر ۲۰۲۵ء تک ہوگا اور فلم کا پروڈکشن اس بات پر مبنی ہوگا کہ اس کے پری پروڈکشن کو کتنا وقت درکار ہوتاہے۔ ان دونوں فلموں کے ساتھ اللو ارجن انڈسٹری میں طوفان برپا کرنےوالے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK