• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اللو ارجن کا مداح ان سے ملنے یوپی سے سائیکل پر حیدرآباد پہنچا

Updated: October 17, 2024, 12:20 PM IST | Hyderabad

ایک پرستاراللو ارجن سے ملنے کے لیے یوپی سے حیدرآباد تک سائیکل چلاتاہوا پہنچ گیا۔ اللو ارجنبھی اپنے مداح کے اس جنون کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ لیکن اس کے بعد اداکار نے اپنے مداح کے لیے جو کچھ کیا اس نے سب کا دل جیت لیا۔

Allu Arjun with his fan. Photo: INN.
اللو ارجن اپنے مداح کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این۔

مداح اپنے ستاروں کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں اورکیا کچھ کرسکتے ہیں یہ ہم سب نے دیکھا اور سنا ہے۔ الو ارجن کے مداح بھی ایسے ہی ہیں۔ جب بھی کسی اداکار کی فلم ریلیز ہوتی ہے تو کوئی اس کے بڑے بڑے کٹ آؤٹ لگاتا ہے تو کوئی اس کی تصویر کو دودھ میں نہلاتا ہے۔ لیکن ایک پرستارالو ارجن سے ملنے کے لیے یوپی سے حیدرآباد تک سائیکل چلاتاہوا پہنچ گیا۔ اللو ارجن بھی اپنے مداح کے اس جنون کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ لیکن اس کے بعد اداکار نے اپنے مداح کے لیے جو کچھ کیا اس نے سب کا دل جیت لیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں اللو ار جن یوپی سے سائیکل پر آنے والے اپنے مداح سےملتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وہ مداح سے اس کا حال پوچھتے ہیں۔ جب فین ان کے پاؤں چھونے کے لیے نیچے جھکتا ہے تواللو ارجن نیچے جھک کر اسے اٹھالیتے ہیں اور پھر پوچھتے ہیں کہ وہ کیسے آئے، جس پر وہ بتاتا ہے کہ وہ سائیکل سے آیاہے۔ اللو ارجنیہ سن کر حیران رہ جاتے ہیں۔ مداح نےاللو ارجن کو بتایا کہ وہ یوپی کے علی گڑھ سے سائیکل چلا کر ان سے ملنے آیا ہے۔ اللو اس کا ہاتھ تھامے حیرت سے اس کی طرف دیکھتے رہتے ہیں۔ وہ اپنے جذباتی مداح کی بات غور سے سنتے ہیں اور پھر اپنی ٹیم سےکہتےہیں کہ وہ اس کے جانے کے لیے ٹرین اور فلائٹ ٹکٹ بک کرائے۔ اس کے بعداللو ارجن نے مداح سے درخواست کی کہ وہ سائیکل پر واپس علی گڑھ نہ جائیں۔ اس کے ساتھ اللو ارجن نے مداح کو ایک پودا بھی تحفے میں دیا۔ اللو ارجن کے اس اندازنےمداحوں کو اپنادیوانہ بنا لیا ہے۔ وہ اداکار کی تعریف کرتے نہیں تھکتا۔ واضح رہے کہ’پشپا: دی رائز‘کی بلاک بسٹر کامیابی نےاللو ارجن کو شمالی ہندوستان میں بھی مشہور کر دیا ہے۔ اب ہندوستان میں ان کے لاکھوں مداح ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK