• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اللو ارجن کی ’’پشپا : دی رول‘‘ نے ریلیز سے قبل ۱۰۸۵؍ کروڑ کی کمائی کی

Updated: October 23, 2024, 5:36 PM IST | Agency | Mumbai

اللوارجن کی مرکزی اداکاری والی ۲۰۲۱ءکی فلم ’’پشپا : دی رائز‘‘ کا سیکوئل ’’پشپا : دی رول‘‘ سے امید کی جارہی ہے کہ وہ دسمبر میں بین الااقوامی طور پر ریلیز ہونے کے ساتھ ہی سنیما گھروں کے سارے بلاک بلاسٹر ریکارڈ توڑ دے گی۔

Allu Arjun`s Pushpa 2: The Rule. Photo: INN
اللو ارجن کا پشپا ۲: دی رول۔ تصویر : آئی این این

اللوارجن کی مرکزی اداکاری والی  ۲۰۲۱ءکی فلم ’’پشپا : دی رائز‘‘ کا سیکوئل ’’پشپا: دی رول‘‘ سے امید کی جارہی ہے کہ وہ دسمبر میں بین الااقوامی طور پر ریلیز ہونے کے ساتھ ہی سنیما گھروں  کے سارے بلاک بلاسٹر ریکارڈ  توڑ دے گی۔
ہدایتکار سو کمار کی ’’پشپا : دی رول‘‘ میں اللوارجن کے علاوہ رشمیکا مندانا اور فہد فاصل بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، ذرائع کے مطابق کافی وقت سے انتظار کی جانے والی اس فلم نے ریلیز سے قبل  ۱۰۸۵؍کروڑ کا کاروبار کرلیاہے۔ خیال رہے کہ یہ فلم پورے ہندوستان میں ریلیز کی جائے گی۔ 
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ’’پشپا: دی رول‘‘ اپنی ریلیز سے قبل سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلم بن گئی ہے۔ جہاں تک ریلیز سے قبل کے سودوں کا تعلق ہے تو یہ کسی بھی فلم کیلئے اب تک کی سب سے زیادہ کمائی ہے۔
فلم کے تھیٹرحقوق ۶۶۰؍ کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔ تیلگو ریاست ( آندھرا پردیش اور تلنگانہ )میں  ۲۲۰؍ کروڑ میں جبکہ شمال میں تھیڑ کے حقوق کی فروخت ۲۰۰؍ کروڑ روپے میں ہوئے ہیں ۔ تمل میں حقوق ۵۰؍ کروڑ روپے جبکہ کرناٹک اور کیرالا میں بالترتیب ۳۰؍ کروڑ  اور ۲۰؍ کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ بیرون ملک تھیڑ کے حقوق ۱۴۰؍ کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔
’’پشپا : دی رول‘‘ کے غیر قانو نی حقوق ۴۲۵؍ کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ۔ ۲۷۵؍ کروڑ روپے نیٹ فلکس او ٹی ٹی پارٹنر کے طور پر ادا کئے ہیں۔ سیٹلائٹ رائٹس نے ۸۵؍ کروڑ میں اور میوزک رائٹس کو ۶۵؍ کروڑ میں فروخت کئے ہیں۔
اس طرح پر ی ریلیز بزنس تھیڑ اور غیر قانون تھیڑ (۶۶۰؍ کروڑ و+۴۲۵؍ کروڑ)  ملا کر ۱۰۸۵؍ کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔ 
یہ فلم ۶؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی اور فلم کا ٹکراؤ وکی کوشل، رشمیکا مندانا اور اکشےکھنہ کی ’’چھاوا‘‘ سے ٹکرائیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK