• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امر سنگھ چمکیلا : پرینیتی چوپڑا نے فلم کے سیٹ سے بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کیا

Updated: April 03, 2024, 3:56 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

امر سنگھ چمکیلا میں دلجیت دوسانجھ اور پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

Amar Singh Chamkila. Photo: INN
امر سنگھ چمکیلا۔ تصویر : آئی این این

پرینیتی چوپڑا اس وقت اپنی اگلی فلم ’’امر سنگھ چمکیلا‘‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ سوشل میڈیا پر پرینیتی نے فلم کے سیٹ کا ایک بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کیاہے۔ ویڈیو کا آغاز ایک متحرک منظر سے ہوتا ہے جس میں مقامی مداحوں کے سامنے دلجیت دوسانجھ کے گیتوں کو پیش کیاگیا ۔ اس کے بعد کیمرہ کا رخ سرخ سلوار قمیض میں ملبوس پرینیتی کی طرف ہوتا ہے، جس میں میک اپ آرٹسٹ کو ان کی مطلوبہ شکل کی تفصیل بتائی جاتی ہے، جس کا مقصد ایک’کلاسی ‘اور ’خوبصورت‘ تبدیلی ہے۔
ویڈیو میں دلجیت دوسانجھ  اور پرینیتی چوپڑا اسٹیج پر ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار ماحول میں نظرآتے ہیں۔ اس میں وہ کلپس بھی دکھائی گئی ہے جس میں یہ دونوں ساحل سمندر کے خوبصورت مناظر میں مختلف فوٹو شوٹس کروارہے ہیں، یہ تصاویر فلم میں ان کے روایتی انداز کو نمایاں کرتی ہیں۔ فلم کا سریلا ’ٹریک عشق مٹے’ کے ساتھ ویڈیو میں پرینیتی چوپڑا کی میک اپ روم میں تیاریوں کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے،یہاں سے تیار ہوکر وہ شوٹنگ کیلئے روانہ ہوتی ہیں۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by @parineetichopra


خیال رہے کہ یہ فلم پنجابی گلوکارامر سنگھ چمکیلا کی بایو پک ہے۔امرسنگھ چمکیلا ۱۹۸۰ء کے سب سے معروف پنجابی گلوکار تھے اور ان کے گیتوں کے سب سے زیادہ ریکارڈ فروخت ہوئے تھے۔ اس فلم کی ہدایت کاری امتیاز علی کررہے ہیں جبکہ موہت چودھری، سیلیکٹ میڈیا ہولڈنگ ایل ایل پی، سارے گامااور ونڈو سیٹ فلمزنے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم نیٹ فلکس پر ۱۲؍ اپریل کو ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK