عام طور پر فلم ساز اور ہدایت کار عوام کی نظروں سے دور رہتے ہیں اور ایک عام آدمی ان سے واقف نہیں رہتا۔ ایسے ہی ایک فلم ساز اور ہدایت کارامیت کھنہ ہیں جوفلم ساز، ہدایت کار کے علاوہ مصنف اور صحافی بھی ہیں۔
EPAPER
Updated: March 03, 2025, 7:54 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
عام طور پر فلم ساز اور ہدایت کار عوام کی نظروں سے دور رہتے ہیں اور ایک عام آدمی ان سے واقف نہیں رہتا۔ ایسے ہی ایک فلم ساز اور ہدایت کارامیت کھنہ ہیں جوفلم ساز، ہدایت کار کے علاوہ مصنف اور صحافی بھی ہیں۔
عام طور پر فلم ساز اور ہدایت کار عوام کی نظروں سے دور رہتے ہیں اور ایک عام آدمی ان سے واقف نہیں رہتا۔ ایسے ہی ایک فلم ساز اور ہدایت کارامیت کھنہ ہیں جوفلم ساز، ہدایت کار کے علاوہ مصنف اور صحافی بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے بانی چیئرمین رہ چکے ہیں، پروڈیوسر گلڈ آف انڈیا کےسابق صدراور ممبئی اکیڈمی آف دی موونگ امیج کے بانی ٹرسٹی بھی رہ چکے ہیں۔
ہم جو آج اپنی فلم انڈسٹری کو بالی ووڈ کے نام سے جانتے اور پہچانتے ہیں، اس فلم انڈسٹری کیلئےبالی ووڈ کی اصطلاح تخلیق کرنے کا سہرا بھی انہی کو جاتا ہے۔ امیت کھنہ نے بطور پروڈیوسر اور گیت کار۳؍ قومی فلم ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔
امیت کھنہ یکم مارچ ۱۹۵۱ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، انھوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم سینٹ اسٹیفن کالج دہلی سےمکمل کی۔ وہ سینٹ کولمباز اسکول، دہلی میں اپنے اسکول کے دنوں سے ہی میڈیا سے وابستہ تھے اورتھیٹر، ریڈیو، ٹیلی ویژن، صحافت اور فلموں میں کام کیا کرتے تھے۔ امیت کھنہ نےاپنے کریئرکا آغاز مشہوراداکار اور فلم سازدیو آنندکی نوکیتن فلمزسے بطورایگزیکٹو پروڈیوسر ۱۹۷۱ء میں کیا اور اس کے بعد من پسند، شیشے کا گھر اور شیش جیسی فلمیں بنائیں۔ انھوں نے ۴۰۰؍ سے زیادہ فلمی اور غیر فلمی گانے اور کئی فلمی اسکرپٹ بھی لکھے۔ انہوں نے۸۰ءکی دہائی میں ٹیلی ویژن میں بطورپروڈیوسر ڈائریکٹر کام کرنا شروع کیا اور۱۹۹۰ء میں اسٹارپلس چینل قائم کیا جو ہندوستان کا پہلا تفریحی گروپ تھا اور ٹی وی پروگراموں کا سب سے بڑا آزاد پروڈیوسر تھا۔ انھوں نے ریلائنس انٹرٹینمنٹ لانچ کرنےکے لیےاسٹارپلس کو منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر چھوڑ دیا۔ ان کی دیگر کامیابیوں میں میگزین ٹیمپس اور ٹیک-۲؍کی ایڈیٹنگ اور مختلف رسائل اور اخبارات میں لکھنا شامل ہیں۔ انھوں نے فلم پروڈیوسرز گلڈ آف انڈیا کے نائب صدر کے طورپرسینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن اور فلم امپورٹ سلیکشن کمیٹی میں خدمات انجام دی ہیں اور وہ انڈین براڈکاسٹنگ فاؤنڈیشن، انڈین میوزک انڈسٹری اور فلم فیڈریشن آف انڈیا کی کمیٹیوں میں رہ چکے ہیں۔ انھوں نے ممبئی اکیڈمی آف دی موونگ امیج کے قیام میں مدد کی۔
امیت کھنہ پروڈیوسرگلڈ آف انڈیا کی کونسل آف مینجمنٹ کے واحد مستقل رکن ہیں (دوسرے وی شانتارام اور راج کپور تھے)۔ اس کے علاوہ انہوں نے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FICCI)، NASSCOM، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز (CII) اور ECO کے کلیدی مقرر کے طور پر شرکت کی ہے اور ۵۰؍سے زیادہ بین الاقوامی حکومتی کمیٹیوں اور تجارتی تنظیموں اور اداروں میں خدمات انجام دی ہیں۔